مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ایک موڑ کے ساتھ نوی ممبئی کا سبز عہد

Posted On: 10 NOV 2023 12:22PM by PIB Delhi

چونکہ تہواروں کا موسم قریب ہے،  ایم او ایچ یو اے کی زیر قیادت سوچھتا‘سوچھ دیوالی شبھ دیوالی’ پہل کے ساتھ توجہ کا مرکز بن رہی ہے، یہ ایک ملک گیر مہم ہے جس میں شہریوں سے دیوالی کو صاف ستھرا اور سبز انداز میں منانے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ نوی ممبئی والے پورے دل سے اس تحریک کو قبول کر رہے ہیں،نوی ممبئی کی طرف سے شاپنگ مالز میں شروع کی گئی سیلفی مہم میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ یہ منفرد اقدام خریداروں کو مالز کا دورہ کرنے کی طرف راغب کر رہا ہے۔ خریداروں کو سوچھ دیوالی دستخطی مہم کے لیے سائن اپ کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے، جو سوچھ بھارت مشن- اربن 2.0 کے تحت سوچھ دیوالی شبھ دیوالی مہم کا ایک حصہ ہے۔ اس کے بعد وہ مال کے سیلفی پوائنٹس پر سوچھ دیوالی سیلفی کے ذریعے دیوالی منانے کے لیے اپنی وابستگی ظاہر کر سکتے ہیں جو ماحولیات کے حوالے سے باشعور اور صاف ستھری ہو۔ نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن ان شہریوں کو انعام دے رہی ہے جنہوں نے سوچھ دیوالی دستخطی مہم کے لیے خریداری کے لیے ڈسکاؤنٹ کوپن کے ساتھ سائن اپ کیا ہے، جو فرق کرنے کا انتخاب کرنے والوں کے لیے ایک مثبت تقویت پیدا کر رہا ہے۔ ایک منفرد پہل جس میں شہریوں کو شامل کیا جاتا ہے اور سوچھتا کے عزم کے ساتھ تہوار کا موڈ ابھارتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NLB6.jpg

یہ مہم نہ صرف لوگوں کو سوچھتا کے لیے جن آندولن میں فعال طور پر شامل ہونے کی ترغیب دے رہی ہے بلکہ سوچھ دیوالی کے لیے ان کی لگن کی بصری نمائندگی کے طور پر بھی کام کر رہی ہے۔ جیسا کہ نوی ممبئی کے لوگ اس کوشش میں متحد ہو چکے ہیں، سوچھ دیوالی ‘شبھ دیوالی’ محض ایک مہم سے بڑھ کر کچھ زیادہ  اہمیت کی حامل ہوگئی ہے - یہ ایک ہرے بھرے، صاف ستھرے، اور زیادہ پائیدار تہوار کے موسم کی طرف ایک اجتماعی تحریک میں تبدیل ہوگئی ہے۔

*****

ش ح۔ج ق۔ف ر

 (U: 888)



(Release ID: 1976090) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Marathi , Tamil