وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے جامع "ڈیجیٹل اشتہارات سے متعلق پالیسی، 2023" کو منظوری دے دی
پالیسی فریم ورک ، ڈیجیٹل دور میں حکومت کی وسیع تر رابطہ کاری کی راہ ہموار کرے گا
Posted On:
10 NOV 2023 12:06PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے سنٹرل بیورو آف کمیونی کیشن کو فعال اور بااختیار بنانے کے لیے "ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ پالیسی، 2023 یعنی ڈیجیٹل اشتہارات سے متعلق پالیسی کو منظوری دی ہے۔ یہ ادارہ ڈیجیٹل میڈیا اسپیس میں مہمات چلانے کے لیے حکومت ہند کا اشتہاری شعبہ ہے۔ یہ پالیسی، میڈیا کے ابھرتے ہوئے منظر نامے اور میڈیا کے استعمال کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹلائزیشن کے جواب میں حکومت ہند کی مختلف اسکیموں، پروگراموں اور پالیسیوں کے بارے میں معلومات کو پھیلانے اور بیداری پیدا کرنے کے سی بی سی کے مشن کا ایک اہم حصہ ہے۔
ڈیجیٹل یونیورس میں صارفین کی بڑی تعداد، ڈیجیٹل اشتہارات کے ذریعے ٹکنالوجی سے چلنے والے پیغام رسانی کے اختیارات کے ساتھ مل کر شہریوں پر مبنی پیغام کی مؤثر ترسیل میں سہولت فراہم کرے گی، جس کے نتیجے میں عوام پر مرکوز مہموں میں لاگت کو کفایتی بنایا جا سکے گا۔ حالیہ برسوں میں، سامعین کے ذرائع ابلاغ کو استعمال کرنے کے طور طریقوں میں ڈیجیٹل اسپیس کی طرف ایک اہم تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ حکومت ہند کے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کی بدولت ملک میں ایسے لوگوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے، جو اب انٹرنیٹ، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم سے جڑے ہوئے ہیں۔ ٹی آر اے آئی کے جنوری سے مارچ 2023 تک انڈین ٹیلی کام سروسز پرفارمنس اشاریوں کے مطابق ، بھارت میں انٹرنیٹ کی رسائی مارچ 2023 تک، 88 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے، جب کہ مارچ 2023 تک ٹیلی کام صارفین کی تعداد 117 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔
یہ پالیسی سی بی سی کو ایجنسیوں اور تنظیموں کو او ٹی ٹی اور ویڈیو آن ڈیمانڈ اسپیس میں شامل کرنے کے قابل بنائے گی۔سی بی سی، ڈیجیٹل آڈیو پلیٹ فارمز کی فہرست سازی کے ذریعے، پوڈکاسٹس اور ڈیجیٹل آڈیو پلیٹ فارمز کے سامعین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو بروئے کار بھی لاسکے گی ۔ انٹرنیٹ ویب سائٹس کی فہرست سازی کے اپنے عمل کو معقول بنانے کے علاوہ، سی بی سی اب پہلی مرتبہ موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے بھی عوامی خدمت کی مہم کے پیغامات کی راہ ہموار کرنے اور رہبری کرنے کے قابل ہو گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے عوامی گفتگو کے مقبول چینلز میں سے ایک بننے کے ساتھ، یہ پالیسی اس عمل کو مزید کارگر بناتی ہے، جس کے ذریعے سی بی سی ، ان پلیٹ فارمز پر سرکاری کلائنٹس کے لیے اشتہارات دے سکتے ہیں ۔ یہ پالیسی سی بی سی کو اس بات کا اختیار بھی دیتی ہے کہ وہ مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی رسائی اور رابطہ کاری کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا ایجنسیوں کو اپنے پینل میں شامل کرے۔
یہ پالیسی ڈیجیٹل منظر نامے کی فعال نوعیت کو بھی تسلیم کرتی ہے اور سی بی سی کو بااختیار بناتی ہے کہ وہ ایک باضابطہ تشکیل شدہ کمیٹی کی منظوری کے ساتھ ڈیجیٹل اسپیس میں نئے اور اختراعی مواصلاتی پلیٹ فارمز کو شامل کرے ۔ سی بی سی کی ڈیجیٹل اشتہارات سے متعلق پالیسی، 2023، کے تحت شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بناتے ہوئے، شرح یا نرخ کی دریافت کے لیے مسابقتی بولی کو متعارف کریا گیا ہے۔ اس عمل کے ذریعے دریافت ہونے والے نرخ تین سال تک درست رہیں گے اور تمام اہل ایجنسیوں پر ان کا اطلاق ہو گا۔
آج کے دور میں حکومت ہند کی تقریباً تمام وزارتوں/ محکموں کے پاس مخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہیں، جو بڑی مقدار میں انفوگرافکس اور ویڈیوز تیار کرتے ہیں، جن کی رسائی ہینڈلز کے صارفین تک محدود ہے۔ حکومت کی وزارتوں اور محکموں کی اس رسائی کو وزارت اطلاعات و نشریات کے میڈیا یونٹ، سنٹرل بیورو آف کمیونی کیشن کے ذریعے مزید تکمیل کی جائے گی، جوسبھی قسم کے میڈیا کے ذریعے اشتہارات جاری کرنے کے لیے ایک نامزد ادارہ ہے۔ ڈیجیٹل اشتہارات سے متعلق پالیسی 2023 متعدد متعلقہ فریقوں کے ساتھ وسیع بحث و مباحثے اور غور وخوض کے بعد تیار کی گئی ہے اور اس میں حکومت ہند کی ڈیجیٹل رابطہ کاری کو بڑھانے اور شہریوں تک معلومات کی ترسیل کو بہتر بنانے کے نقش راہ کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
سنٹرل بیورو آف کمیونی کیشن (سی بی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت کام کرتا ہے اور یہ ادارہ ہندوستان میں مختلف سرکاری پروگراموں، اسکیموں اور پالیسیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور معلومات پھیلانے کا ذمہ دار ہے۔ سی بی سی ، میڈیا کے بدلتے ہوئے منظر نامے کو اپنانے اور وسیع تر سامعین تک پہنچنے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ع م - ق ر)
U-885
(Release ID: 1976079)
Visitor Counter : 171
Read this release in:
English
,
Khasi
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam