سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذور افراد کی رسائی اور حقوق کو فروغ دینے کے لیے معذور افراد کے چیف کمشنر کے اہم فیصلے
Posted On:
09 NOV 2023 8:38PM by PIB Delhi
معذور افراد کے چیف کمشنر کی عدالت نے آج دو تاریخی فیصلے دیئے جو ہمارے معاشرے پر نمایاں طور پر اثر انداز ہوں گے اور بڑے پیمانے پر معذور افراد کے تئیں رویوں کو نئی شکل دیں گے۔
کیس نمبر 14580/1101/2023: ایک اہم فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ ملک کا کوئی بھی سرکاری دفتر، چاہے وہ مرکزی، ریاستی یا مقامی حکومت کی سطح کا ہو، جو ایسی عمارتوں یا احاطے سے کام کر رہا ہو جو دیویانگ جنوں / معذورین کے لیے قابل رسائی نہیں ہیں، انھیں اپنی خدمات کو گراؤنڈ فلور یا اسی عمارت کے اندر کسی اور قابل رسائی مقام پر منتقل کرنا ہوگا۔ یہ فیصلہ معذور افراد سمیت تمام شہریوں کے لیے سرکاری خدمات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
کیس نمبر 14061/1141/2023: محترمہ سمرتی راجیش کی شکایت کے جواب میں جنھیں سری لنکن ایئر لائنز کے ذریعہ بنگلور ہوائی اڈے پر آٹزم میں مبتلا اپنے بیٹے کے ساتھ بدسلوکی کو سامنا کرنا پڑا، عدالت نے سوموٹو نوٹس لیا۔ عدالت معلوم ہوا کہ ایئر لائن ملازمین اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کی جانب سے معذور افراد کی ضروریات کے بارے میں آگاہی اور حساسیت کی کمی ہے۔ مزید برآں، عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ سری لنکن ایئرلائنز کی پالیسی کے تحت، اگر پرواز میں سوار ہونے سے پہلے معذور افراد کی منتخب کیٹیگریز کے لیے میڈیکل کلیئرنس کی ضرورت ہے، تو عالمی شہری ہوا بازی کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتی ہے۔
مزید برآں، عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز، چاہے وہ بھارتی ہوں یا غیر ملکی، متعلقہ قواعد اور ہدایات کے ساتھ معذور افراد کے حقوق ایکٹ 2016 کی دفعات کو نافذ کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ یہ معذور افراد کے حقوق اور وقار کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون کی الفاظ اور روح دونوں پر عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ دونوں فیصلے بھارت میں شمولیت کو فروغ دینے اور دیویانگ جنوں/ معذورین کے حقوق کے تحفظ کی سمت میں ایک اہم قدم ہیں۔ یہ فیصلے معذور افراد کے چیف کمشنر کے اس عزم کے غماز ہیں کہ سب کے لیے زیادہ قابل رسائی اور مساوی معاشرے کی تشکیل کی جاسکے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 875
(Release ID: 1976007)
Visitor Counter : 173