نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے قومی کھیل 2023 میں روایتی کھیلوں کو شامل کیے جانے پر اظہارِ ستائش کیا


’’کوچ دروناچاریہ کے مانند ہوتے ہیں، جو ہر کھلاڑی کے سفر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں‘‘: نائب صدر

’’کھیل انسانی ذہانت کے اظہار کا سب سے اہم ذریعہ بن چکے ہیں‘‘- نائب صدر

نائب صدر نے صنعت اور نجی شعبے سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی مدد کریں

ہمارے کھلاڑیوں کی مدد کرنا ملک  کی بہت بڑی خدمت ہے: نائب صدر

اگر بھارت فٹ ہوگا تبھی آگے بڑھے گا: نائب صدر

میسکوٹ موگا  ایک بھارتی بائیسن ہے جو اپنے قدم پیچھے نہ ہٹانے اور اور ہمیشہ آگے بڑھنے کی خصوصیت کی غماز ہے

بھارت 2030 تک تیسری سب سے بڑی عالمی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے – نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر نے آج گوا میں نیشنل گیمز کے 37 ویں ایڈیشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کی

Posted On: 09 NOV 2023 7:13PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکر نے آج قومی کھیلوں کے موجودہ ایڈیشن میں کھیلوں کی تعداد میں اضافے کی ستائش کی۔ انھوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ روایتی کھیلوں کے تعارف سے بھارتی ثقافت کا احیا ہوا ہے۔ انھوں نے ان روایتی کھیلوں کو اولمپک اسٹیج پر تسلیم کیے جانے کی امید ظاہر کی۔

قومی کھیلوں کے 37 ویں ایڈیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کھیلوں کے تئیں والدین کے نقطہ نظر میں ایک مثالی تبدیلی پر روشنی ڈالی۔ ’’کھیلوں میں بچوں کی وسیع پیمانے پر شمولیت کے بارے میں والدین کی مندی کے دن نہیں رہے۔ کھیل انسانی ذہانت کے اظہار کا سب سے اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔‘‘

نائب صدر جمہوریہ نے قومی قیادت کے کردار کو بھی تسلیم کیا جس نے ہمارے کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنے اور 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کے لیے بھارت کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے ’کھیلو انڈیا‘پہل کی بھی ستائش کی جس کی وجہ سے گاؤوں میں اسٹیڈیم کھولے گئے ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے مزید زور دے کر کہا کہ اگر بھارت فٹ ہو تب ہی وہ آگے بڑھ سکتا ہے۔

‏کھلاڑیوں کے سفر میں کوچوں کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے اور انھیں ’د روناچاریہ‘ قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے فعال اقدامات پر روشنی ڈالی کہ ہمارے ایتھلیٹس کو بہترین معیار کی کوچنگ ملے۔ ‏

‏ ‏’'امرت کال‘کو ’گورو کال‘قرار دیتے ہوئے نائب صدر نے بھارت کی خلائی کامیابیوں پر دنیا کی حیرت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے خاص طور پر اس تاریخی لمحے کا ذکر کیا جب بھارت چاند کے جنوبی قطب پر چندریان -3 کو کامیابی سے اتارنے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔ ‏

‏ جناب دھنکر نے بھارت کی قابل ذکر اقتصادی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک نے 2022 میں پانچویں سب سے بڑی عالمی معیشت کا درجہ حاصل کیا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت 2030 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔‏

نائب صدر جمہوریہ نے نیشنل گیمز موگا کے میسکوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس خوبی سے متصف ہیں کہ اپنے قدموں کو کبھی پیچھے نہیں ہٹاتے اور ہمیشہ آگے بڑھتے رہتے ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ یہ خصوصیت ہر کھلاڑی کو سیکھنا  ضروری ہے۔

خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے تمغوں کا ایک بڑا حصہ جیتنے کے لیے خواتین کی ستائش کی۔ انھوں نے پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل کی حالیہ منظوری کی بھی ستائش کی جو اس کے قیام کے 30 سال بعد حاصل کیا گیا اہم سنگ میل ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے صنعت اور نجی شعبے سے کھلاڑیوں کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مدد سے ملک کے ساتھ بڑا انصاف ہوگا۔

تقریب کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے ہونہار کھلاڑیوں کو تمغے بھی پیش کیے اور قومی کھیلوں 2023 کے کامیاب انعقاد کے لیے ٹیم افسران اور گوا انتظامیہ کو سہولت فراہم کی۔

 جناب شری پد نائک، بندرگاہوں کے وزیر مملکت جناب پی ایس شری دھرن پلائی، گوا کے گورنر جناب پی ایس شری دھرن پلائی، گوا کے وزیر اعلی ٰ ڈاکٹر پرمود ساونت، رکن پارلیمنٹ اور صدر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن ڈاکٹر پی ٹی اوشا، گوا حکومت کے وزیر کھیل جناب گووند گوڈے اور دیگر معززین نے اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کی تصاویر

19.jpeg

16.jpeg

13.jpeg

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 871


(Release ID: 1975995) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Marathi