مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وشاکھا پٹنم سوچھ دیوالی کے لیے حوصلہ افزا مہم  پیش کرتا ہے


صفائی ستھرائی، ہوم کمپوسٹنگ، پانی کے تحفظ، پلاسٹک کی ری سائیکلنگ وغیرہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایکو- وزاگ پہل شروع کی گئی

Posted On: 09 NOV 2023 5:32PM by PIB Delhi

کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں کے مقصد کو حاصل کرنے اور دیوالی کی تقریبات کو صاف ستھرا اور ماحول دوست بنانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ نہ صرف شہری اور ادارے بلکہ شہروں میں تجارتی ادارے بھی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے آگے بڑھیں۔ تھوک میں کچرا پیدا کرنے والی جگہیں  جیسے ہوٹل، ریستوراں، کھانے پینے کی اشیاء کی چھوٹی دکانیں اور دیگر تجارتی ادارے، جو بڑے پیمانے پر صفائی ستھرائی  کو یقینی بنانے کے لیے شعوری اور غیر معمولی کوششیں کر سکتے ہیں، ان کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ یہ وہ ادارے ہیں جو روزانہ 100 کلو سے زیادہ ٹھوس فضلات پیدا کرتے ہیں۔ اسے اپنے لئے ایک وجہ قرار دیتے ہوئے، آندھرا پردیش میں وشاکھاپٹنم نے ایکو- وزاگ کے نام سے ایک پہل شروع کی ہے، جس کا مقصد وشاکھاپٹنم شہر کو ماحولیاتی پائیداری اور مستحکم ترقی کے لحاظ سے ایک مشہور شہر کے طور پر آگے بڑھانا ہے، جس میں پانچ اہم پہلوؤں  یعنی ایکو کلین : کچرے کے موثر بندوبست  کے ساتھ ساتھ صاف ماحول، ایکو گرین: شہری ہریالی، کمیونٹی گارڈننگ، ہوم کمپوسٹنگ، ایکو بلیو: رین واٹر ہارویسٹنگ، صاف ساحل، پانی کا تحفظ، ایکو زیرو پلاسٹک: ماحول دوست متبادل، پلاسٹک کی ری سائیکلنگ،  ایکو زیرو پولوشن: آلودگی کنٹرول پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

اس مہم کے تحت انفورسمنٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کا کام ہوٹلوں اور ریستورانوں سمیت کاروبار پر نظر رکھنا ہے جبکہ متبادل ماحول دوست مصنوعات (کاغذ، اسٹیل، شیشہ وغیرہ) کی تشہیر اور واحد استعمال والے  پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی لگانا ہے۔  ان اداروں کی جانچ مختلف پیمانوں  پر کی جائے گی جیسے کہ ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک اور پی ای ٹی بوتلوں کا استعمال نہ ہونا، دو  ڈبوں کی موجودگی، ٹھوس فضلات کے ماخذ کو الگ کرنا، کھانا پیش کرنے/پیک کرنے کے لیے ایلومینیم فوائل کا استعمال نہ ہونا، ایکو وزاگ مہم سے متعلق آگاہی ڈسپلے، لکڑی، اسٹیل یا شیشے سے بنی کٹلری کا استعمال وغیرہ جیسے امور شامل ہیں۔ معیار پر پورا اترنے والے ہوٹلوں اور ریستورانوں کو گریٹر وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صاف ستھرے اور گرین وزاگ میں تعاون کرنے پر توصیفی سند دی جائے گی۔ نووٹیل ورون بیچ، ریڈیسن بلو ریزورٹ، ویلکم ہوٹل ڈیوی گرانڈ بے، دی گیٹ وے ہوٹل، ڈولفن ہوٹلز پرائیویٹ لمیٹڈ، فور پوائنٹس بائی شیراٹن، فیئر فیلڈ از میریٹ اور دی پارکرے ان اداروں میں شامل ہیں جنہیں ان کے ماحول دوست طور  طریقوں اور ایکو- وزاگ پروگرام کو فروغ دینے کے لیے ماحولیاتی اقدامات کو بڑھانے کی کوششوں کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م   ع۔ ن ا۔

U- 865

                         


(Release ID: 1975955) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Telugu