بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

میگھالیہ کے شیلانگ میں صنعت کاروں کے لئے قومی ایس سی-ایس ٹی ہب میگا کانکلیو کا انعقاد


میگھالیہ سے تقریباً 600 ایس سی ۔ ا یس ٹی کے امیدوار اور موجودہ کاروباری افراد شامل ہوئے

Posted On: 09 NOV 2023 4:31PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں(ایم ایس ایم ای)) کی وزارت نے آج میگھالیہ کے شیلانگ میں ایک میگا کانکلیو کا انعقاد کیا تاکہ انٹرپرینیورشپ کلچر کو فروغ دیا جا سکے اور نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب اور وزارت کی دیگر اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلائی جا سکے۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت کے سکریٹری جناب ایس سی ایل داس اور میگھالیہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ(ایم آئی ڈی سی) کے چیئرمین جناب جیمز پی کے سنگما دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ موجود تھے۔ اس تقریب میں میگھالیہ سے تقریباً 600 ایس سی۔ ایس ٹی کے امیدوار اور موجودہ کاروباریوں نے شرکت کی۔

 

Image

 

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب جیمز پی کے سنگما نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح اس کانکلیو سے ریاست کے ایس سی-ایس ٹی کاروباریوں کو فائدہ پہنچے گا تاکہ وہ اپنے کاروبار کو شروع کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کو وسعت دیں اور ہندوستان کو 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بنانے میں اپنا تعاون کریں۔ انہوں نے میگھالیہ حکومت کے اس مقصد کو حاصل کرنے میں 30 ارب امریکی ڈالر کے تعاون کے وژن کو بیان کیا۔ انہوں نے شیلانگ میں  این ایس ایس ایچ کانکلیو کے انعقاد کے لیے ایم ایس ایم ای کی وزارت کا شکریہ ادا کیا، جس سے ریاست میں سرکاری اسکیموں اور پالیسیوں کے بارے میں بیداری پیدا ہوگی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025HII.jpg

 

کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے، جناب ایس سی ایل داس نے جی ڈی پی اور مجموعی برآمدات میں اس کے شراکت کے لحاظ سے ہندوستانی معیشت میں ایم ایس ایم ای شعبے کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ایز نہ صرف روزگار کے بڑے مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں کی صنعت کاری میں بھی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے صنعت کاری کے فوائد پر روشنی ڈالی اور میگھالیہ سے حصہ لینے والے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایک پیشہ کے طور پر انٹرپرینیورشپ کو اپنائیں اور صرف صارف ہی نہیں بلکہ پروڈیوسر بنیں۔ انہوں نے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اس کانکلیو کے ذریعے ریاست کے ایس سی/ایس ٹی کاروباری افراد اختراعی آئیڈیاز، کاروباری مواقع تلاش کریں گے اور ان اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LIN8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004I1LP.jpg

 

 

ایم  ایس ایم ای کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ مرسی ایپاؤ نے وزارت کی دیگر بڑی اسکیموں کے ساتھ ایس سی / ایس ٹی کاروباریوں کے لیے نیشنل ایس سی- ایس ٹی ہب اسکیم کے تحت نافذ کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا۔ ڈاکٹر اشیتا گنگولی ترپاٹھی نے ایک پریزنٹیشن پیش کی جس میں این ای آر خطے پر وزارت کی توجہ  پرروشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے حال ہی میں وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کی گئی ‘‘پی ایم وشوکرما’’ اسکیم پر بھی روشنی ڈالی۔

 

Image

 

سی پی ایس ایز، بینکوں اور قرض دینے والے اداروں کے ساتھ ایک خصوصی تکنیکی سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں امیدوار اور موجودہ ایس سی- ایس ٹی کاروباریوں کو ایک انٹرایکٹو پلیٹ فارم مہیا کیا گیا۔سی پی ایس ایز جیسےپاورگرڈ، این ا ی ای پی سی او، ایف سی آئی، آئی او سی ایل اور ہندوستان اسٹیل ورکس کنسٹرکشن نے اپنے وینڈر کی فہرست سازی کے عمل کے بارے میں پریزنٹیشن دی اور ان مصنوعات/خدمات کی تفصیلات شیئر کیں جو ایس سی۔ ایس ٹی کی ملکیت والے ا یم ا یس ایز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس پروگرام میں ا یس آئی ڈی بی آئی ، کینرا بینک،ایچ ڈی ایف سی  بینک، میگھالیہ رورل بینک، انڈس ا نڈ بینک، آئی ایف ڈی سی وغیرہ جیسے مالیاتی ادارے  کے نمائندےبھی موجودتھے، جنہوں نے ایم ایس ایم ای سیکٹر سے متعلق قرض دینے کی مختلف اسکیموں کی تفصیل پیش کی تھی۔ دیگر سرکاری اداروں جیسے این ایس ایف ڈی سی اور جی ای ایم نے بھی پروگرام میں حصہ لیا اور ایم ایس ایم ایز کے لیے ان اسکیموں پر غوروفکر کیا۔ اس پروگرام میں پی ایم وشوکرما کے اندراج کے لیےسی ایس سی شیلانگ کے سہولت کاری ڈیسک اور ایس سی- ایس ٹی ایم ایس ای کے شرکاء کے اندراج کو موقع پر ہی سہولت فراہم کرنے کے لیے ادیم رجسٹریشن شامل تھے۔

 

*****

ش ح۔ع ح۔ف ر

 (U: 857)

 



(Release ID: 1975938) Visitor Counter : 54