صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت کی  تحقیق  کے محکمہ میں خصوصی مہم 3.0 کے تحت اہم کامیابی


مہم   کے تحت  257 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 78 فزیکل فائلوں کو بند کیا گیا، 123 عوامی شکایات پرغورکیاگیا  اور ڈی ایچ آر اور متعلقہ اداروں میں صفائی مہم چلائی گئی

Posted On: 09 NOV 2023 4:34PM by PIB Delhi

صحت کی تحقیق کا محکمہ  (ڈی ایچ آر )، آئی سی ایم آر اور اس کے اداروں اور کثیر الضابطہ تحقیقی یونٹس اور ماڈل رورل ہیلتھ ریسرچ یونٹس، وی آرڈی ایل یونٹس نے 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک سکریٹری، ڈی ایچ آر کی رہنمائی میں خصوصی مہم 3.0 کامیابی سے چلائی۔  مہم کی ڈی ایچ آر کے دونوں جوائنٹ سکریٹریوں نے کڑی نگرانی کی۔ ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کے تحت 01.10.2023 کو سوچھتا دن منایا گیا۔پینے کے پانی کے محکمہ اورصفائی ستھرائی کے   محکمہ کے ساتھ ساتھ  ایم اوایچ یواے  کے زیرانتظام   تمام سرگرمیاں 01.10.2023 کو انجام دی گئیں اور ان کی تصاویر بھی لی گئیں اور متعلقہ پورٹل پر اپ لوڈ کی گئیں ۔

خصوصی مہم 3.0 بہت کامیاب رہی۔ مہم کی مدت کے دوران، ایم پی کے حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، عوامی شکایات، پی ایم او کے حوالہ جات اور ریکارڈ/فائلوں کا جائزہ لینے اور اس طرح کام کے ماحول کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر، 257 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 78 فزیکل فائلوں کی نشاندہی انھیں بندکرنے کے طورپر کی گئی اور مذکورہ 78 فائلوں کو ختم کر دیا گیا۔ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا اور کل 123 پی جی اور 5 پی جی  اپیلوں کو نمٹایا گیا۔ ڈی ایچ آر اور 10 ملٹی ڈسپلنری ریسرچ یونٹس اور ماڈل رورل ہیلتھ ریسرچ یونٹس میں صفائی مہم چلائی گئی۔ مہم کے دوران ایم پی حوالہ جات کے نمٹارہ  کی شرح 70فیصد تھی۔ ڈی ایچ آر میں شناخت شدہ کباڑ کو آمدنی پیدا کرنے کے لیے ٹھکانے لگایا گیا۔ مہم کے دوران آئی سی ایم آر اداروں میں سوچھتا ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

**********

(ش ح۔ق ت۔ع آ)

U-859


(Release ID: 1975909) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi