مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

چنڈی گڑھ میں سوچھتاکے ساتھ دیوالی کی تقریبات


بازاروں میں سوچھتا کی حوصلہ افزائی کے لئے ’سوچھ بازارپرتیوگیتا‘کی پہل

Posted On: 09 NOV 2023 1:25PM by PIB Delhi

تہواروں کے اس موسم میں  تمام شہروں میں خوشی کا ماحول ہے اورساتھ میں صاف صفائی پربھی پوری توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔آج کل بازاروں میں کافی بھیڑدیکھنے کو مل رہی ہے ۔ مکان اورشہری امورکی وزارت نے ’سوچھ دیوالی ، شبھ دیوالی ‘ کی مہم شروع کی ہے جس کی وجہ سے شہروں کو صفائی کے ساتھ اورماحول دوست طریقے سے تہوارمنانے کی حوصلہ افزائی مل رہی ہے ۔ اس موقع پرچنڈی گڑھ میں اپنی طرف سے ایک منفرد پہل شروع کی ہے جس سے نہ صرف بازاروں میں سوچھتاکو اہمیت حاصل ہورہی ہے بلکہ اپنے آس پاس کے علاقوں کو صاف رکھنے کے لئے ایک صحت مند مقابلہ آرائی کو بھی فروغ حاصل ہورہاہے ۔ ایم سی سی نے متعدد پیمانوں پرمبنی صفائی کی سطح کا جائزہ لینے کے لئے ’سوچھ بازارپرتیوگیتا‘کی شروعات کی ہے ۔ اس مقابلے کے دوران عام صفائی ، عوامی بیت الخلاء کی صفائی ، دوہرے کوڑے دانوں کی دستیابی اور دیکھ بھال ، بازارکی تنظیموں کے ذریعہ ایک باراستعمال کئے جانے والے پلاسٹک کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات ، ’پلاسٹک کو نہ کہیں ‘پربیداری مہم  ، کچرے کی چھٹائی ، بازارکے علاقوں کی سجاوٹ ،دوکانوں کے ذریعہ ماحول دوست متبادل کا استعمال وغیرہ کی بنیاد پربازاروں کا جائزہ لیاجائے گا۔ یہ پہل نہ صرف صفائی کے لئے شہریوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے بلکہ کچرے سے دولت اور مقامی طورپرتیارمصنوعات کے فروغ میں بھی مدد کررہی ہے ۔

 

3آر کے تصورکو اپناتے ہوئے چنڈی گڑھ نے صاف ، سبزتہواروں کے دوران پائیدارتحفے کا خیال پیش کیاہے ۔ سیلف ہیلف گروپس کی خواتین دستکارو ں کے ذریعہ تیارکردہ خوبصورت  پوٹلی کاایک گچھا ان کپڑوں سے بنایاگیاہے جسے شہریوں نے آرآرآرمرکز کو عطیہ کیاتھا۔ یہ پوٹلیاں شہری اداروں کے ماحول دوست  اسٹور ’پرارمبھ ‘ پردستیاب ہوں گی ۔ اسے نہ صرف کچراکم کرنے کی ایک کوشش کے طورپردیکھا جارہاہے بلکہ اس سے خواتین کی مستحکم کمائی بھی ہوگی ۔

**********

(ش ح۔ق ت۔ع آ)

U-849



(Release ID: 1975850) Visitor Counter : 72