وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آرمی بیس اسپتال، دہلی کینٹ نے توازن کی خرابی اور چکر کے مریضوں کے لیے جدید ترین جامع ویسٹیبلر لیب قائم کی

Posted On: 09 NOV 2023 1:22PM by PIB Delhi

آرمی بیس اسپتال، دہلی کینٹ نے ایک جامع ویسٹیبلر لیب قائم کرکے اپنے پہلے سے ہی متاثر کن ہتھیاروں میں ایک اور جدید ترین شفایابی اقدام کا اضافہ کیا ہے، جس سے توازن کی خرابی اور چکر کے مریضوں کو بہت فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس لیب کا افتتاح 7 نومبر 2023 کو لیفٹیننٹ جنرل ارندم چٹرجی، ڈی جی ایم ایس (آرمی) اور کرنل کمانڈنٹ  اے ایم سی نے کیا۔

اس موقع پر، لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ، ڈی جی اے ایف ایم ایس اور سینئر کرنل کمانڈنٹ، نے بیس اسپتال، دہلی کینٹ کی ٹیم کو ایک جدید ترین جامع ویسٹیبلر لیب کے قیام پر مبارکباد دی۔ ڈی جی اے ایف ایم ایس نے صحت کو بڑھانے اور ویسٹیبلر عوارض کی تشخیص اور علاج میں صلاحیتوں کو بڑھانے میں اسپتال کی کامیابی کی  خواہش ظاہر کی۔

ڈی جی اے ایف ایم ایس نے کہا کہ یہ لیب نئے تشخیصی افق کھولے گی اور ای این ٹی سرجنوں کی تربیت میں بہترین طریقوں کو شامل کرے گی۔ ڈی جی ایم ایس (آرمی) نے تاکید کی کہ متعدد اے ایف ایم ایس- ای این ٹی مراکز میں اس سہولت کے دستیاب ہونے کے ساتھ، کثیر جہتی پر مرتکز تحقیق کے امکانات کو استعمال کیا جانا چاہیے۔

***********

 

 

 

ش ح ۔  اک۔ ع ر

                                                                                                                                                       U. No. 847


(Release ID: 1975847) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu