سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور اختیارات کے محکمے نے 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 کا انعقاد کیا
مہم کے دوران 817 عوامی شکایات اور 50 ایم پی ریفرنسز کا ازالہ کیا گیا، 2500 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 2445 فائلوں کو ختم کیا گیا
کچرے کے نپٹارے (اسکریپ ڈسپوزل) کے ذریعے 1,12,000 روپے کا ریونیو حاصل ہوا اوربے کار اشیاء کو ہٹا کر 1800 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی
Posted On:
08 NOV 2023 5:38PM by PIB Delhi
2 اکتوبر 2023 سے 31اکتوبر2023 تک زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات(ڈی اے آر پی جی) سے موصولہ ہدایات کے مطابق سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، کے ذریعے ایک خصوصی مہم 3.0 کا انعقاد کیا گیا۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے اپنی فائل یونٹس میں دو مراحل میں زیر التواء معاملات(ایس سی ڈی پی ایم) کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 چلائی - تیاری کا مرحلہ 15.09.2023 سے 30.09.2023 تک اور 02.10.2023 سے 31.21.2023 تک لاگو کرنے کا مرحلہ۔ جس میں درج ذیل نکات پر توجہ مرکوز کی گئی:-
- زیرالتوا پڑے معاملات کے بوجھ کو کم کرنا: سی پی جی آر اے ایم ایس، آئی ایم سی کی عوامی شکایات کا ازالہ: / ای ایف سی/ ایس ایف سی کابینہ نوٹ، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، پارلیمنٹ کی یقین دہانیاں وغیرہ؛
- ڈیجیٹلائزیشن: 100فیصد ای-آفس کا نفاذ، 100فیصد فزیکل فائلوں اور رسیدوں کی ڈیجیٹلائزیشن (فزیکل فائلوں کی ای آفس میں منتقلی)؛
- آفس اسپیس کا موثر انتظام: غیر استعمال شدہ فائلوں/ پرانے کاغذات/ فائل کور/ فائل بورڈز/ ناقابل استعمال اشیاء جیسے کمپیوٹر/ پرنٹر/ فرنیچر وغیرہ کو ختم کرنا۔
- ماحول دوست طرز عمل: 100فیصد گو گرین (کاغذ کے بغیر کام کرنا + ‘‘ایک بار پلاسٹک کا استعمال کوئی نہیں + کاغذ کے بغیر کام کرنا وغیرہ)، کوڑے کے نپٹارے کے ذریعہ آمدنی حاصل کرنا وغیرہ’’
- صفائی مہم: مہم کے دوران ہر افسر/اہلکار کی طرف سے ہفتے میں 03 گھنٹے دینا؛
- سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے محکمے میں سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانا۔
شاستری بھون نئی دہلی میں محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے تمام ڈویژنوں کے علاوہ، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر (ڈی اے آئی سی) ، نئی دہلی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس (این آئی ایس ڈی) ، نئی دہلی امبیڈکر فاؤنڈیشن (ڈی اے ایف)، نئی دہلی، نیشنل شیڈیولڈ کاسٹس فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی)، دہلی، نیشنل صفائی ملازمین فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی)، نئی دہلی، نیشنل بیک ورڈ کلاسز فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن، نئی دہلی، این سی ایس سی، لوک نائک بھون، نئی دہلی، این سی بی سی، بھیکاجی کاما پلیس، نئی دہلی اور این سی ایس کے، لوک نائک بھون، نئی دہلی میں خصوصی مہم 3.0 کا انعقاد کیا گیا۔
مہم کے اہم نتائج درج ذیل تھے:-
- 817 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔
- 50 ایم پی ریفرنسز کا ازالہ کیا گیا۔
- 2500 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 2445 فائلوں کو ختم کیا گیا۔
- فرنیچر، برقی آلات اور کمپیوٹر کو ختم کر دیا گیا اور اس طرح 1,12,000 روپے کی آمدنی حاصل کی۔
- قابل ازالہ اشیاء کو ہٹا کر اور دفاتر میں تزئین و آرائش کا کام کر کے 1800 مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی۔
- ماحول دوست طرز عمل جیسے 100فیصد گو گرین (کاغذ کے بغیر کام کرنا + ‘‘ایک بار پلاسٹک کا استعمال نہیں")، صفائی کی باقاعدہ سرگرمیاں اور 100فیصد ای-آفس کے نفاذ کو اپنایا گیا ہے اور محکمے میں طریقوں کو ادارہ جاتی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے’’۔
تمام عہدیدار خصوصی مہم 3.0 میں شامل تھے۔ اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کو سراہنے کے لیے خصوصی ڈی اے آر پی جی پورٹل پر تقریب سے پہلے اور بعد کی تصاویر لی گئیں اور اپ لوڈ کی گئیں۔ تمام سرگرمیاں سوشل میڈیا کوریج بشمول ٹویٹر (X) کے ذریعے شیئر کی گئیں۔ خصوصی مہم 3.0پر پوسٹس کی کل تعداد: 42۔
********
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.843
(Release ID: 1975827)
Visitor Counter : 88