وزارت دفاع

بھارت اور امریکہ کے مابین 2+2 وزارتی سطح کے مکالمے سے قبل نئی دہلی میں اولین انڈس – ایکس سرمایہ کار میٹنگ کا اہتمام کیا گیا


’گُروکل‘ نامی انڈس – ایکس تعلیمی سیریز کا آغاز

Posted On: 08 NOV 2023 7:03PM by PIB Delhi

وزارت دفاع  کے دفاعی پروڈکشن محکمے اور امریکی دفاعی محکمے کے تحت دفاعی عمدگی کے لیے اختراعات (آئی ڈی ای ایکس) نے 8 نومبر 2023 کو نئی دہلی میں بھارت امریکہ کے مابین 2+2 وزارتی سطح کے مکالمے کے اولین اہتمام کے طور پر اولین انڈکس – ایکس سرمایہ کار اجلاس کا اہتمام کیا ۔ اس پروگرام کے دوران انڈس- ایکس تعلیمی سیریز (گروکل) بھی شروع کی گئی۔ امریکی دفاعی محکمے کے تحت دفاعی اختراعی یونٹ (ڈی آئی یو) کے ڈائرکٹر جناب ڈونگ بیک نے امریکی وفد کی قیادت کی اور بھارتی وفد کی قیادت  جناب وویک ورمانی، پی او (جی) اور سی او او/آئی ڈیکس-ڈی آئی او نے کی۔ اس تقریب کو امریکہ بھارت تزویراتی شراکت داری فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف)، انڈس ٹیک، اور مارچ33ڈاٹ ایرو (سوشل ایلفا) کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

اولین انڈس – ایکس سرمایہ کار اجلاس کے دوران دفاعی شعبے میں مصروف عمل اسٹارٹ اپ اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی اکائیوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور انڈس-ایکس پہل قدمی کے تحت ابھرتے ہوئے مواقع پیش کیے گئے۔ باہم اثر پذیر میٹنگ میں طرفین کے تمام فریقوں جیسے اسٹارٹ اپ/ بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعت (ایم ایس ایم ای)، سرمایہ کار، انکیوبیٹرس، صنعت کو معاون ایجنڈوں پر تبادلہ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔

اس پروگرام میں اسٹارٹ اپ، سرمایہ کاروں، سرکاری افسران اور دفاعی صنعت کے کاروباری نمائندوں سمیت 50 مفکر قائدین کے ساتھ منتخبہ حاضرین کے ساتھ پینل گفت و شنید پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ پینل نے دفاع کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا، جس میں دفاعی تعاون اور مشترکہ پیداوار کے لیے ایک پائیدار تجارتی فاؤنڈیشن قائم کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرمایہ کار – اسٹارٹ اپ رابطہ سیشن، سرکردہ بھارتی اور امریکی سرمایہ کاروں، وی سی اور دفاعی اسٹارٹ اپ اداروں نے دفاع کے شعبے کے لیے اپنی اسکیموں اور ایک دوسرے سے وابستہ توقعات کے بارے میں اپنی معلومات فراہم کیں۔ منتخبہ بھارتی اور امریکی اسٹارٹ اپ نے بھی لوگوں کے سامنے اپنی پروفائل اور اختراعات پیش کیں۔

گروکل پہل قدمی کا مقصد اختراع کاروں / اسٹارٹ اپ کو امریکہ اور بھارت کے دفاعی ایکو نظام میں شامل کرنے میں تعاون فراہم کرنا ہے۔ گروکل (تعلیم) سیریزمیں سرکاری افسران، کارپوریٹ قائدین، صنعتی فورموں، انیوبیٹرس/ایکسلریٹرس وغیرہ سمیت دونوں پارٹیوں کے ماہرین کے ذریعہ اسٹارٹ اپس/ اختراع کاروں کے لیے سیشن ہوں گے۔ پروگرام کا پہلا سیشن ڈائرکٹر، ڈی آئی یو اور سی او او، ڈی آئی او کے درمیان ایک دلچسپ بات چیت کے ساتھ شروع ہوا۔ ڈی آئی او انڈس – ایکس پہل قدمی کے تحت دفاعی اسٹارٹ اپ کے لیے مواقع اور مستقبل کی راہ پر روشنی ڈالی گئی۔

جناب بیک نے اہم موضوعات پر پینل بات چیت کے علاوہ مشترکہ اختراعی فنڈ کے قیام پر غور و خوض کی ستائش کی۔ انہوں نے مشترکہ امپیکٹ چنوتیوں کے ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور یقین ظاہر کیا کہ گروکل تعلیمی سیریز اسٹارٹ اپس کو بھارت اور امریکہ کے دفاعی ایکو نظام میں شامل کرنے میں مدد کرے گی۔

جناب ورمانی نے کہا کہ ڈگر سے ہٹ کر سرمایہ کار رابطہ تقریب سے دفاعی اختراع کے شعبے میں تعاون میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اس با ت پر بھی اتفاق کیا کہ گروکل کے تحت حتمی شکل دیے گئے موضوعات تمام متعلقہ فریقوں، خصوصاً اسٹارٹ اپس کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔ ڈائرکٹر/ ڈی آئی یو اور سی او او / ڈی آئی او  نے دونوں اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کو مشترکہ امپیکٹ چنوتیوں کے لیے نافذ کرنے اور گروکل تعلیمی سیریز میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا۔

بھارت – امریکہ دفاعی ایکسلریشن ایکو نظام (انڈس - ایکس) کو جون 2023 میں بھارت کے محترم وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران بھارت اور امریکہ کی حکومتوں، کاروباری اداروں اور تعلیمی  اداروں کے درمیان کلیدی تکنالوجی شراکت داری اور دفاعی صنعتی تعاون کی توسیع کے لیے شروع کیا گیا تھا۔انڈس ایکس ایک دفاعی جدت طرازی پل ہوگا جس میں مشترکہ چنوتیوں، مشترکہ اختراعی فنڈ، تعلیمی اداروں کی شمولیت، صنعت کے آغاز سے منسلک دفاعی منصوبوں میں نجی اداروں کی سرمایہ کاری، ماہرین کی رہنمائی، مخصوص تکنالوجی کے منصوبے وغیرہ شامل ہیں۔

***

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:831



(Release ID: 1975775) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Marathi , Hindi