مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
’پی ایم آرٹی ایس اور سی ایم آرٹی ایس لائسنس کی شرائط و ضوابط کا جائزہ‘ پر ٹرائی کے مشاورتی پیپر پر تبصرے اور جوابی تبصرے حاصل کرنے کے لیے آخری تاریخوں میں توسیع
Posted On:
08 NOV 2023 4:44PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی ) نے 29 اگست 2023 کو ’پی ایم آرٹی ایس اور سی ایم آرٹی ایس لائسنس کی شرائط و ضوابط کا جائزہ‘ پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ ابتدائی طور پر 26ستمبر2023 اور جوابی تبصرے کے لیے 10اکتوبر2023 مقرر کی گئی تھی۔
تبصرے جمع کرانے کے وقت میں توسیع کے لیے انڈسٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر، تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخیں بالترتیب 24اکتوبر 2023اور 7نومبر2023 تک اور اس کے بعد 7نومبر2023 سے 21نومبر2023 تک بڑھا دی گئیں۔
ایک انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے، تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخوں کو بالترتیب 21نومبر2023 اور 5نومبر2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تبصرے جمع کرانے کے لیے مزید وقت کی توسیع کی کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
تبصرے/ جوابی تبصرے (نیٹ ورکس، سپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی کے مشیرجناب اکھلیش کمار ترویدی، کو بھیجے جا سکتے ہیں، ترجیحاً الیکٹرانک شکل میں advmn@trai.gov.in پر میل کرسکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، (نیٹ ورکس، سپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی کے مشیرجناب اکھلیش کمار ترویدی سے ٹیلیفون نمبر +91-11-23210481پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
**********
(ش ح۔ع ح۔ع آ)
U-820
(Release ID: 1975696)
Visitor Counter : 93