کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
بھارت اور نیدرلینڈز نے طبی مصنوعات کی ضابطہ کاری پر تعاون کرنے اور طبی مصنوعات کی کوالٹی میں اضافہ کرنے کےلئے ایک آمادگی کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
08 NOV 2023 4:22PM by PIB Delhi
بھارت اور نیدرلینڈز نے ہیگ، نیدرلینڈز میں دونوں ممالک کے لیے طبی مصنوعات کی ضابطہ کاری اور طبی مصنوعات اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے معیار کو بڑھانے کے لیے آمادگی کے ایک مفاہمت نامے پر (ایم او آئی) پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او آئی پر دستخط کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے نیدرلینڈز کی سلطنت کے صحت، بہبود اور کھیل کود کے وزیر جناب ارنسٹ کوپرس کے ساتھ ملاقات کے دوران کیے ۔
جناب کھوبا کی قیادت میں ایک بھارتی وفد 6 سے 8 نومبر 2023 کو دی ہیگ میں منعقد ہونے والے دوسرے ورلڈ لوکل پروڈکشن فورم (ڈبلیو ایل پی ایف) کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز میں ہے۔ ورلڈ لوکل پروڈکشن پلیٹ فارم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ڈبلیو ایچ او کی پہل پر بنایا گیا ہے، جس کا مقصد ادویات اور صحت کی ٹیکنالوجیز تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے۔
وزیر موصوف نے یورپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ٹیکنالوجی ڈویژن کی ڈائریکٹر محترمہ کارلا وین روئیجن سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ فارماسیوٹیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کی صنعتوں کے ضابطوں کے بارے میں نتیجہ خیز گفتگو کی۔
اپنے دورے میں جناب کھوبا نے یورپ کی سب سے بڑی بندرگاہ روٹرڈیم کا دورہ کیا اور اس کے ہائیڈروجن ہب کے منصوبوں کے بارے میں مسٹر بوڈوجن سیمنز، سی او او اور دیگر حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ روٹرڈیم ہائیڈروجن کی پیداوار اور نقل و حمل کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بھارت کے گرین ہائیڈروجن مشن اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گرین ہائیڈروجن میں عالمی رہنما بننے کے بھارت کے مقصد کو بھی شیئر کیا۔
جناب کھوبا نے دنیا کے سب سے بڑے ویکسین تیار کرنے والے بلتھوون بائیولوجیکل (سائرس پونا والا گروپ) کا بھی دورہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ن ا۔
U- 818
(Release ID: 1975660)
Visitor Counter : 122