قانون اور انصاف کی وزارت
برہم پور یونیورسٹی کے شعبہ قانون نے اڈیشہ کے کراپلی بازار میں صارفین کے حقوق کے باری میں بیداری سے متعلق مہم کا انعقاد کیا
Posted On:
08 NOV 2023 3:28PM by PIB Delhi
برہم یونیورسٹی کے پی جی شعبہ قانون نے انصاف کے محکمے ’نیائے بندھو‘ کے تحت ، پرو بونو کلب کے ساتھ مل کر اڈیشہ کے کرا پلی بازار میں 7 نومبر 2023 کو صارفین کے حقوق کے بارے میں بیداری سے متعلق ایک مہم کا انعقاد کیا۔
اس مہم میں صارفین کے حقوق، صارفین کے تنازعات کے ازالے کے اداروں اور صارفین ہیلپ لائن نمبر کو فروغ دینے پر خاص توجہ دی گئی۔ لوگوں کو یہ بتانے کے لئے کہ وہ صارفین ہیلپ لائن اور صارفین کے تنازعات کے ازالے کے ضلع کمیشن سے کس طرح مدد حاصل کرسکتے ہیں، ایک نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ن ا۔
U-812
(Release ID: 1975612)
Visitor Counter : 80