وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان اور آسٹریلیا کے وزیر تعلیم، جیسن کلیئر، ایم پی، نے گفٹ سٹی میں دو آسٹریلیائی یونیورسٹیاں کھولنے کا اعلان کیا


نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق ہندوستان میں مطالعہ کی سہولت کے لیے گھر پر غیر ملکی یونیورسٹی کے کیمپس:جناب دھرمیندر پردھان

دنیا کے مختلف حصوں سے طلباء اور فیکلٹی مل کر تعاون کریں گے، سیکھیں گے اور ساتھ ساتھ بڑھیں گے : جناب  دھرمیندر پردھان

آسٹریلیا اور ہندوستان باہمی خوشحالی اور عالمی بہبود کے لیے تحقیق کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں: جناب  دھرمیندر پردھان

Posted On: 07 NOV 2023 6:19PM by PIB Delhi

 تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اپنے آسٹریلیائی ہم منصب، جیسن کلیئر، ایم پی، حکومت آسٹریلیا کے ساتھ آج گفٹ سٹی، گاندھی نگر میں وولونگونگ اور ڈیکن یونیورسٹیوں کے آنے والے کیمپس کی سائٹ کا دورہ کیا۔ انہیں کیمپس کی ترقی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزراء نے گفٹ سٹی میں کیمپس کھولنے کا باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے آرمبھ (دی بیگننگ) ایک تقریب میں شرکت کی۔ ہندوستانی سرزمین پر غیر ملکی یونیورسٹیوں کا کھلنا قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تعلیم کو بین الاقوامی بنانے کے وژن کے مطابق ہے۔ آرمبھ نے بین الاقوامی تعلیمی منظر نامے میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا، ہندوستان میں آسٹریلیائی یونیورسٹی کیمپس کے آغاز کے موقع پر ممتاز معززین، وزراء، اور تعلیمی رہنماؤں کو یکجا کیا۔

ڈیکن یونیورسٹی اور وولونگونگ یونیورسٹی کے وائس چانسلرز نے ملک سے ملک  میں شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا، ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی تعلقات میں نمایاں ترقی کو اجاگر کیا، حتیٰ کہ کووڈ-19 وبا جیسے مشکل وقت میں بھی۔ انہوں نے مستقبل کے منصوبوں کا اشتراک کیا جس میں ہندوستان میں کیمپس کھولنے کے ساتھ کورسز کا شیڈول شروع کرنا شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016W5A.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے طلبہ اور تعلیمی برادری کو ایک نئے ’آرمبھ‘ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں غیر ملکی یونیورسٹی کے کیمپس ہندوستان میں مطالعہ کی سہولت فراہم کریں گے اور ایک متحرک، متنوع اور جامع تعلیمی ماحول بھی بنائیں گے جیسا کہ نئی تعلیمی پالیسی  2020 میں تصور کیا گیا ہے۔

جناب پردھان نے کہا کہ ان دونوں یونیورسٹیوں کے کیمپس کو گفٹ سٹی — مواقع کی سرزمین میں کھولنا — طلباء برادری کے لیے ایک ‘گفٹ’ ہے۔ انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے ذریعے ہندوستان کی تعلیم کو تبدیل کرنے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کے وژن اور کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں سے طلباء اور اساتذہ اس طرح کی کوششوں کے ساتھ تعاون کریں گے، سیکھیں گے اورساتھ  ساتھ  بڑھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی کی پالیسی ‘گھر میں بین الاقوامی کاری’ پر زور دیتی ہے، جس کا مقصد ہمارے اپنے ملک میں ایک متحرک، متنوع اور جامع تعلیمی ماحول پیدا کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020K4X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WVHI.jpg

دوپہر کے بعد دونوں وزراء نے ایک کنکلیو ‘ریسرچ ڈائیلاگ: ریسرچ تعاون میں نئے افق’ سے خطاب کیا ۔ کنکلیو کا مقصد فروغ پذیر تحقیقی ماحولیاتی نظام میں دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے لیے اختراعی مواقع کی نشاندہی کرنا تھا۔ کنکلیو میں آسٹریلیائی وفد، اہم ہندوستانی اعلیٰ تعلیم اور تحقیقی اداروں کے سینئر نمائندے اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

جناب پردھان نے ‘ریسرچ ڈائیلاگ’ میں بات کی، یونیورسٹی کے رہنماؤں اور محققین کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تحقیقی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے مزید کہا کہ  معاشرے کے وسیع تر فائدے کے لیے تحقیق کو ایک ترجیحی شعبہ ہونا چاہیے۔ آسٹریلیا اور ہندوستان دونوں باہمی خوشحالی اور عالمی بہبود کے لیے تحقیق کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

دونوں وزراء نے انڈسٹری ایجوکیشن پارٹنرشپ پر ماہرین تعلیم اور صنعت کے رہنماؤں سے ملاقات کی جہاں تعلیم اور صنعت کے روابط کو مضبوط بنانے، یونیورسٹی کی شراکت داری کے ذریعے صنعت کو فائدہ پہنچانےآر اینڈ ڈی تعاون وغیرہ پر بات چیت ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ک۔ن ا۔

U- 790

                          


(Release ID: 1975476) Visitor Counter : 110