مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی سی سی سی پی آر - 2018 کے تحت ڈیجیٹل وسیلے سے رضامندی حاصل کرنے کے نظام (ڈی سی اے) پر عمل درآمد
Posted On:
07 NOV 2023 3:50PM by PIB Delhi
مختلف ادارے جیسے بینک، دیگر مالیاتی ادارے، انشورنس کمپنیاں، تجارتی کمپنیاں، کاروباری ادارے، رئیل اسٹیٹ کمپنیاں، وغیرہ ٹیلی کام صارفین کو مکمل ایس ایم ایس یا وائس کالز کے ذریعے تجارتی پیغامات بھیجتے ہیں۔ ان اداروں کو ٹیلی کام کمرشل کمیونیکیشنز کسٹمر ترجیحی ضوابط، 2018 (ٹی سی سی سی پی آر - 2018) میں پرنسپل اینٹیٹیز (پی ای ایس ) یا بھیجنے والوں کے طور پر کہا جاتا ہے۔
غیر منقولہ کمرشل کمیونیکیشنز (یو سی سی ) کے ذریعے اسپام کے خطرے کو روکنے کی اپنی کوشش میں ٹی آر اے آئی –ٹرائی نے ماضی قریب میں مختلف اقدامات کیے ہیں۔ اس تعاقب میں، ٹرائی نے ٹی سی سی سی پی آر – 2018 کے تحت 02.06.2023 کو تمام رسائی فراہم کرنے والوں کو ایک متحد پلیٹ فارم بنانے کے لیے ڈیجیٹل وسیلے سے رضامندی حاصل کرنے کے نظام (ڈی سی اے) کی سہولت کو تیار کرنے اور تمام رسائی خدمات فراہم کرنے والوں اور اور پرنسپل اداروں میں صارفین کی رضامندی کو ڈیجیٹل طور پر رجسٹر کرنے کے عمل کے لیے ہدایت جاری کی۔
مروجہ نظام میں، رضامندی مختلف پی ای ایس کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے اور اسے برقرار رکھا جاتا ہے۔ اس لیے رسائی فراہم کرنے والوں کے لیے رضامندی کی سچائی کی جانچ کرنا ممکن نہیں ہے۔ مزید، صارفین کے لیے رضامندی فراہم کرنے یا منسوخ کرنے کے لیے کوئی متحد نظام نہیں ہے۔ ڈیجیٹل وسیلے سے رضامندی کے حصول (ڈی سی اے) کے عمل میں ٹی سی سی سی پی آر - 2018کے تحت تصور کیے گئے عمل کے مطابق، صارفین کی رضامندی حاصل کرنے، برقرار رکھنے اور منسوخ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ اس طرح تمام رسائی فراہم کنندگان کے ذریعے اسکربنگ کے لیے جمع کردہ رضامندی کے ڈیٹا کو ڈسٹری بیوٹڈ لیجر ٹیکنالوجی (ڈی ایل ٹی ) پلیٹ فارم پر شیئر کیا جائے گا، جو ٹی سی سی سی پی آر - 2018کے تحت کمرشل کمیونیکیشنز کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
رضامندی حاصل کرنے والے پیغامات بھیجنے کے لیے ایک عام شارٹ کوڈ 127xxx استعمال کیا جائے گا۔ شارٹ کوڈ کے ذریعے بھیجے گئے رضامندی کے پیغام میں مقصد، رضامندی کا دائرہ، اور پرنسپل اینٹٹی/برانڈ کا نام واضح طور پر درج کیا جانا چاہیے۔ رضامندی حاصل کرنے والے پیغامات میں صرف وائٹ لسٹ شدہ یو آر ایلس/اے پی کے ز/او ٹی ٹی لنکس/کال بیک نمبرز وغیرہ استعمال کیے جائیں گے۔ صارفین کو رضامندی کے حصول کے تصدیقی پیغام میں رضامندی کی منسوخی سے متعلق معلومات بھی ہوں گی۔اس کے علاوہ ، رسائی فراہم کرنے والے ایک ایس ایم ایس/آن لائن سہولت تیار کریں گے تاکہ کسی بھی پرنسپل ادارے کی طرف سے شروع کردہ رضامندی کا کوئی پیغام موصول کرنے کے لیے صارفین کی عدم خواہش کو رجسٹر کیا جا سکے۔
یہ خاص طور پر اجاگر کیا جاتا ہے کہ DCA کو لاگو کرنے کے بعد، موجودہ رضامندی، جو متبادل ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں، کو کالعدم قرار دے دیا جائے گا اور تمام پی ای ایس کو صرف ڈیجیٹل ذرائع سے تازہ رضامندی طلب کرنی ہوگی۔
تمام پرنسپل اداروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ 02.06.2023 کی ہدایت میں مقرر کردہ ٹائم لائنز کے مطابق ڈی سی اے سسٹم میں شامل ہونے کے لیے فوری ضروری اقدامات کریں۔ اس معاملے میں کسی بھی وضاحت/معلومات/تفصیلات کے لیے، پی ای ایس متعلقہ رسائی فراہم کنندگان سے رابطہ کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا م۔
U- 774
(Release ID: 1975384)
Visitor Counter : 109