کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل کول انڈیکس میں ستمبر میں 3.83 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

Posted On: 07 NOV 2023 2:50PM by PIB Delhi

کوئلے سے متعلق قومی اشاریہ نیشنل کول انڈیکس(این سی آئی) اس وقت  ستمبر 2023 میں 3.83 پوائنٹس کےمعمولی  اضافے کے ساتھ  143.91 پوائنٹس پر ہے۔اپریل 23 کے بعد یہ  پہلی مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ رجحان عالمی منڈیوں میں کوئلے کی قیمتوں میں عارضی اضافے سے متاثر ہوا ہے۔

کوئلے کی وزارت نے 4 جون 2020 کو نیشنل کول انڈیکس (این سی آئی) کو متعارف کرایا تھا اور یہ قیمت کا ایک اشاریہ ہے جو مقررہ بنیادپر سال کے نسبت کسی خاص مہینے میں کوئلے کی قیمت میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔

این سی آئی کا استعمال مارکیٹ پر مبنی طریقہ کار کی بنیاد پر پریمیم (فی ٹن کی بنیاد پر) یا ریونیو شیئر یعنی آمدنی میں ساجھا کئے جانے  (فی صد کی بنیاد پر) کا تعین کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ انڈیکس کا مقصد ہندوستانی بازار میں خام کوئلے کے تمام لین دین  اور کاروبار کو شامل کرنا ہے۔ اس میں ریگولیٹڈ یعنی منضبط (بجلی اور کھاد) اور غیر منضبط شعبوں میں لین دین کی جانے والی مختلف گریڈوں کی کوکنگ اور نان کوکنگ شامل ہے۔ ان لین دین میں مشتہر کردہ قیمت، کوئلے کی نیلامی اور کوئلے کی درآمدات شامل ہیں۔

این سی آئی کی اوپر کی  جانب حرکت ملک میں آنے والے تہواروں کے موسم اور موسم سرما کی وجہ سے کوئلے کی بڑھتی ہوئی مانگ کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے کوئلہ پیدا کرنے والوں کو توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گھریلو کوئلے کی پیداوار میں مزید اضافہ کرکے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کی ترغیب ملے گی۔

 

ش ح۔ع م ۔ ج

UNO-769


(Release ID: 1975353) Visitor Counter : 108