کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

 کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے محکمے نے خصوصی مہم 3.0 کامیابی کے ساتھ پوری کرلی

Posted On: 07 NOV 2023 12:21PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے محکمے نے خصوصی مہم 3.0 کامیابی کے ساتھ پوری کرلی۔ کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے محکمے نےوسیع پیمانے پر خصوصی مہم 3.0 کو  ، 2 اکتوبر 2023سے 31 اکتوبر 2023تک کی مدت کےدوران نافذکیا تھا۔ملک بھر میں مختلف 285 مقاماتگ پر صفائی ستھرائی کی مہمات کا انعقاد کرنے کے علاوہ اس مہم  نے  پارلیمنٹ کے اراکین  سے موصول   تمام شناخت شدہ نشانوں کے حوالوں اورپی جی پورٹل  کے ذریعہ عوا م کی جانب  سے موصول شکایات کو  مکمل طورپر نمٹایا  ہے۔

محکمے نے گزشتہ برس میں  اپنے ریکارڈ روم کو کامیابی کے ساتھ صاف کرنے کے بعد ، ریکارڈ روم میں  فائلوں کو منتقل کرنے پر  اپنی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ الیکٹرانک فائلوں  کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی ہے،جس کے نتیجے میں 5181 ای-فائل مکمل کرلی گئی۔تمام افسران اور عملے کی پُر جوش  شرکت  سے ،  الیکٹرانک اور فزیکل  ،دونوں طرح کی فائلوں  کا مقررہ ہدف سے زیادہ تعداد  میں جائزہ  لیا گیا۔

محکمے نے کام کرنے کی جگہ کی تزئین کی  اور ری – ڈیزائن کیا  تاکہ بہتر کام کرنے کا ماحول فراہم کیا جاسکے ۔

سووچھتا سرگرمیوں  کو  اصل دھارے میں لانے اور  اسے  ادارہ جاتی بنانے کا کام بھی   ، محکمے کی تمام تنظیموں کے ذریعہ کیا گیا ،جن میں سی آئی پی ای ٹی ، آئی پی ایف ٹی ، ایچ او  سی ایل اور ایچ آئی ایل ( انڈیا) لمٹیڈ شامل ہیں۔ ان تمام اداروں نے  ،  ہیڈ کوارٹر کی سطح کے ساتھ ساتھ شاخ /اکائی کی سطح ،دونوں پر پروگرام میں فعال طورپر حصہ لیا۔ ان کی کاوشوں کے نتیجے میں  47735 اسکوائر میٹر  کی جگہ کو خالی کیا گیا ہے اور کباڑ کو فروخت کرکے 509360 روپے کی رقم حاصل کی گئی ۔

********

 

  ش ح۔اع ۔رم

U-763     



(Release ID: 1975320) Visitor Counter : 81