خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

سماجی تبدیلی لانے کے لیے ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ کے اقدام کی حمایت کرنے کے لیے ’کلرز ‘نے ،خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ساتھ مل کر پہل میں شمولیت اختیار کی


اپنی نوعیت کایہ تعاون ، کل سے شروع ہونے والے ان کے تازہ ترین شو’ڈوری‘ کے ذریعے، بچیوں کو چھوڑنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد کرے گا

امر اپادھیائے، سدھا چندرن، اور ماہی بھانوشالی جیسے اداکاروں کا یہ شو،ایک چھ سال کی بچی کے توسط سے، بچیوں کے حقوق پر متعلقہ سوالات  کواجاگر کرےگا

Posted On: 05 NOV 2023 4:29PM by PIB Delhi

ہندوستان کے معروف ہندی جی ای سی، ’کلرز‘،نے آج اپنے نئے فکشن شو’’ ڈوری‘‘ کے آغاز کے ذریعے، لڑکیوں کو چھوڑنےکے مسئلے کو حل کرنے کے لیے، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کے 'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' پہل کے ساتھ تعاون  کرنےکا اعلان کیا۔ ٹیلی ویژن نے ،ایک ذریعہ کے طور پر، معاشرے کا آئینہ دکھانےمیں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور یہ بہت سی خواتین کو تبدیلی کی ایجنٹ بننے کا باعث بنا ہے۔ سماجی تبدیلی لانے اور بچیوں کے خلاف صنفی تعصب کو دور کرنے کے مقصد کے ساتھ، اس ایسوسی ایشن کے ذریعے،’ کلرز‘ کا مقصد بچیوں کو چھوڑنے کی سماجی برائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس موضوع پر ایک پرائم ٹائم شو شروع کرنے کے علاوہ، اس ایسوسی ایشن کے ایک حصے کے طور پر، ’ کلرز‘ملک بھر میں کسی بھی لاوارث بچی کے لیے مدد کے خواہاں افراد کے لیے، 24 گھنٹے ایمرجنسی ٹول فری چائلڈ ہیلپ لائن نمبر (1098) کو فروغ دے گا۔’ ڈوری‘، (6 نومبر 2023 سے شروع ہونے والے) ’کلرس ‘پر ہر پیر سے جمعہ کی رات میں نو بجے نشر کرنے کا مقصد، اس ضمن میں مقبول گفتگو پیدا کرنا اور اس طرح عوام میں بچیوں کو چھوڑنے کے معاملے پر بیداری پیدا کرنا ہے۔

خواتین اور بچوں کی بہبود نیز اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے کہا کہ’’جس طرح کسی ملک کی ترقی اس بات سے  ظاہرہوتی ہے کہ وہ اپنی خواتین اور بچوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے، اسی طرح تفریح کے اثرات کی وضاحت اس بات سے ہوتی ہے کہ وہ ذہنیت کو کیسے بدل سکتی ہے۔ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے'بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ' پہل کے ذریعے، بچیوں کے بارے میں سوچنے کے انداز کو تبدیل کرنے میں، بڑی پیش رفت حاصل کی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ملک کے سب سے بڑے تفریحی چینل ’کلرز‘ نے بچیوں کو چھوڑنے کے اہم لیکن اکثر نظر انداز کیے جانے والے مسئلے پر ایک شو'ڈوری' بنانے کے لیے اس اقدام میں شمولیت اختیار کی ہے۔ یہ چینل ، ہمارے چائلڈ ہیلپ لائن نمبر 1098 کے بارے میں ناظرین میں بیداری پیدا کرے گا اور اس اقدام کے لیے انتہائی ضروری عوامی تعاون فراہم کرے گا‘‘۔

 براڈکاسٹ انٹرٹینمنٹ، وایاکوم18 کےسی ای او کیون واز نے کہا،کہ"ہم اپنے نئے شو’ڈوری‘ اور 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پہل ' کے ذریعے، بچیوں کو چھوڑنے کے مروجہ مسئلے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ،خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ساتھ شراکت داری کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ۔ ملک کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پرائم ٹائم تفریحی پروگرام کے طور پر، ہمارے شو کے ذریعے، چائلڈ ہیلپ لائن نمبر 1098 کو فروغ دینے کے لیے وزارت کے ساتھ اس پہل میں شامل ہونا ، معاشرے میں بامعنی طرز عمل کی تبدیلی کو متحرک کرنے کے لیے ماحول تیار ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ’ڈوری‘ لاکھوں ناظرین کی زندگیوں کو چھوئے گی اور بچوں کو چھوڑنے کی سماجی برائی پر توجہ  مرکوز کرائے گی۔

یہ سماجی ڈرامہ ایک چھ سالہ بچی ’ ڈوری‘ کے اردگرد گھومتا ہے جو اپنے حقوق کے لیے پدرانہ معاشرے کے خلاف لڑ رہی ہے ۔ اس میں ٹیلی ویژن کے مشہور اداکار امر اپادھیائے -گنگا پرساد کے طور پر، سدھا چندرن -کیلاشی دیوی ٹھاکر کے طور پر، اور چائلڈ ایکٹر ماہی بھانوشالی- ڈوری کے کردار میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کے بارے میں:

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت، خواتین اور بچوں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے کام کرتی ہے۔ وزارت اپنے 3 مشنوں یعنی مشن سکشم ،آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے ذریعے، ملک میں غذائیت کے اشارے کو بہتر بنانے کے لیے، بچوں کے تحفظ اور بہبود کے لیے مشن وتسلیہ اور خواتین کی حفاظت، سلامتی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے مشن شکتی کے ذریعے، اپنی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کو نافذ کر رہی ہے۔ بی بی بی پی ،مشن شکتی کے تحت ایک اہم اسکیم ہے جس کا مقصد بچیوں کا تحفظ کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔

’کلرز‘ کے بارے میں:

’کلرز‘ہندوستان کی تفریحی اکائیوں میں وایاکوم18 کا پرچم بردار برانڈ ہے۔اسکا 21 جولائی 2008 کو ہو تھا ۔ ’جذبات‘ اور ’مختلف اقسام‘ کا امتزاج ’کلرس‘، اپنے ناظرین کو جذبات کی ایک مکمل قوس و قزح پیش کرتا ہے۔ فکشن شوز سے لے کر فارمیٹ شوز تک اور ہیاں تک کہ  ریئلٹی شوز سے لے کر بلاک بسٹر فلموں تک – اس سلسلے میں 'جذبات کے تمام رنگ' شامل ہیں۔ ’کلرس‘ شیو شکتی – ٹپ تیاگ تانڈو، نیرجا… ایک نئی پہچان، اُداریاں، پرینیتی، سہاگن، چاند جلنے لگا، بگ باس اورخطروں کے کھلاڑی جیسے شوز کے ذریعے، ’ہم آہنگ نشریات‘ کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔

*****

U.No.698

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1974880) Visitor Counter : 87