نیتی آیوگ
نیتی آیوگ، جی-20 نئی دہلی کے رہنماؤں کے اعلامیہ کے بیان کے مطابق ’’خوشحالی کے لیے جامع تجارت‘‘ پر ورکشاپ کا انعقاد کرے گا
ورکشاپ کا مقصد گھریلو رسائی، ملکیت اور جامع تجارت کے شعبے میں نتائج کے نفاذ کو بڑھانا اور وسیع کرنا ہے
Posted On:
05 NOV 2023 2:52PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ کل 6 نومبر 2023 (پیر) کو ہوٹل تاج محل، نئی دہلی میں ’’خوشحالی کے لیے جامع تجارت‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کر رہا ہے۔ یہ ورکشاپ 10 فیڈرموضوعاتی ورکشاپس کی سیریز کا حصہ ہے جو جی-20 نئی دہلی لیڈروں کے اعلامیے میں (این ڈی ایل ڈی) میں زیر بحث مختلف موضوعات پر منعقد کی جا رہی ہے۔
یہ ورکشاپ، موضوع کے ماہرین، تھنک ٹینکس کے نمائندوں، ماہرین تعلیم اور دیگرفریقین کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی تاکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے جامع تجارت کے شعبے میں گھریلو رسائی، ملکیت اور این ڈی ایل ڈی کے نتائج کو نافذ کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ورکشاپ میں عالمی اقداری سلسلے (جی وی سیز) کی نقشہ سازی پر وسیع بحث کی جائے گی۔ان موضوعات میں جامع، پائیدار، اور لچکدار جی وی سیز کو فروغ دینا؛ شامل تجارت؛ غیرمحصولاتی اقدامات (این ٹی ایمز) میں شفافیت؛ تجارتی مالیات؛ مارکیٹ تک رسائی؛ اضلاع سے برآمدات کو فروغ دینا؛ ایم ایس ایم ایز اور دیگر کے انضمام کی سہولت فراہم کرنا شامل ہیں۔
مندرجہ ذیل اجلاس میں مذکورہ بالا وسیع موضوعات کے تحت بحث کی جائے گی۔
عالمی اقداری سلسلے (جی وی سیز) کی نقشہ سازی: نقطہ نظر،اقداری سلسلے اور اختراع کو آگے بڑھانے کے طریقے، جی وی سیز کے اندر پیداوار، تجارت اور سرمایہ کاری کو مربوط کرنے اور جامع، پائیدار، اور لچکدار جی وی سیز کو فروغ دینے کے طریقے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اجلاس۔
ترقی کے لیے جامع تجارت کو فروغ دینا: ترقی پذیر ممالک، خاص طور پر ایل ڈی سیز کو قابل بنانے کے لیے ’تجارت کے لیے امداد‘ پہل کے ارد گرد بحث ہوگی۔غیر محصولاتی اقدامات میں شفافیت کو کیسے فروغ دیا جائے اور معاون اور مستقل تجارت اور ماحولیات کی پالیسیوں کو فعال کر کے غیر محصولاتی رکاوٹوں کو کم کیا جائے۔
شمولیتی تجارت کے لیے چیلنج: ایم ایس ایم ایز کے انضمام، تجارتی تنوع اور مارکیٹ کی توسیع، اضلاع سے برآمدات کو فروغ دینا اور خدمات کی برآمد میں تیزی لانا۔
یکم نومبر 2023 سے 9 نومبر 2023 تک دس فیڈرموضوعاتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ورکشاپ کے موضوعات میں جی-20 سے جی-21، ڈیٹا برائے ترقی، سیاحت، ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچہ ، پائیدار ترقی، اہداف، تجارت، ہندوستانی ترقی کا ماڈل، خواتین کے زیرقیادت ترقی، اصلاحات، کثیر جہتی ترقیاتی بینک، ماحولیاتی مالیات اور سبز ترقی شامل ہیں۔
*****
(ش ح - اع - ر ا)
U.No.696
(Release ID: 1974855)
Visitor Counter : 108