وزارت دفاع

وزیر دفاع نے خواتین سپاہیوں، جہازرانوں اور فضائی جنگجوؤں  کو ان کے ہم عہدہ افسر کے برابر زچگی، بچوں کی نگہداشت اور بچہ گود لینے  سے متعلق رخصتی  کی تجویز کو منظوری دی

Posted On: 05 NOV 2023 10:04AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج میں خواتین سپاہیوں، جہاز رانوں اور فضائی جنگجوؤں کے لیے زچگی، بچوں کی دیکھ بھال اور بچوں کو گود لینے سے متعلق رخصتی کے قوانین  میں توسیع کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ قوانین کے جاری ہونے کے ساتھ ہی فوج میں تمام خواتین کے لیے ، خواہ کوئی افسر ہو کسی دیگر عہدے پر فائز ہو، یہ قوانین یکساں طور پر نافذہوں گے۔

یہ فیصلہ وزیر دفاع کے مسلح افواج میں تمام خواتین کی شمولیت کی تصوریت  سے ہم آہنگ ہے، خواہ ان کی رینک کچھ بھی ہو۔ رخصتی کے قوانین میں توسیع خواتین کے مخصوص خاندانی اور مسلح افواج سے متعلق سماجی مسائل سے نمٹنے میں دور رس اثرات کی حامل ثابت ہوگی۔ اس قدم سے فوج میں خواتین کے کام کے حالات بہتر ہوں گے اور انہیں پیشہ وارانہ اور خاندانی زندگی کے شعبوں میں بہتر انداز میں توازن پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

ناری شکتی کے استعمال کے تئیں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر قیادت حکومت کے عزم کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، تینوں خدمات نے فوجیوں، جہاز رانوں اور فضائی جنگجوؤں کے طور پر خواتین کی شمولیت کے ساتھ ایک مثالی تبدیلی کی قیادت کی ہے۔ خواتین اگنی ویروں کی بھرتی سے مسلح افواج کو خواتین سپاہیوں، ملاحوں اور فضائی جنگجوؤں کی بہادری، لگن اور حب الوطنی کے ساتھ ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے بااختیار بنایا جائے گا۔

دنیا کے بلند ترین میدانِ جنگ سیاچن میں آپریشنل طور پر تعینات ہونے سے لے کر جنگی جہازوں پر تعینات ہونے کے ساتھ ساتھ آسمانوں پر غلبہ حاصل کرنے تک، بھارتی خواتین اب مسلح افواج میں تقریباً ہر میدان میں رکاوٹیں توڑ رہی ہیں۔ 2019 میں بھارتی فوج میں خواتین کی فوجی پولیس کے کور میں بطور سپاہی بھرتی کرکے ایک اہم سنگ میل بھی حاصل کیا گیا۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کا ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے کہ خواتین کو ہر میدان میں اپنے مرد ہم منصبوں کے برابر ہونا چاہئے۔

***

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:689



(Release ID: 1974801) Visitor Counter : 74