وزارت آیوش
’ایک صحت کے لیے آیوروید ‘کے پیغام کے ساتھ ملک کے 11 شہروں میں نوجوانوں کی ’بائیکرز ریلی ‘نکالی جائے گی
10 نومبر کو 'آیوروید ڈے' منایا جائے گا
نئی دہلی میں بائیکرز ریلی میں خصوصی طور پر معذور 20نوجوان بھی شرکت کریں گے
5 نومبر 2023 کو نئی دہلی، لکھنؤ، ناگپور، چنئی، جے پور، پٹیالہ، گوالیار، حیدرآباد، وجے واڑہ، ترواننت پورم، احمد آباد میں بائیکرز ریلیاں نکالی جائیں گی
سی اے آر آئی (سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ) ، نئی دہلی کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر بھارتی دہلی میں ایک سو پچاس سے زیادہ نوجوان بائیک سواروں کی ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے
آیوروید ڈے کی مرکزی تقریب ہریانہ کے پنچکولہ میں 10-9نومبر 2023 کو منعقد ہوگی
Posted On:
04 NOV 2023 6:29PM by PIB Delhi
'ایک صحت کے لیے آیوروید' کے پیغام کے ساتھ ملک بھر کے 11 شہروں میں ملک گیر بائیکر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ مختلف شہروں میں 5 نومبر 2023 کو صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک ریلیاں نکالی گئی ہیں۔ ان ریلیوں کا بنیادی مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کو آیوروید ڈے 'ایک صحت کے لیے آیوروید' کے عالمی پیغام سے جوڑنا اور آیوروید کے بھرپور ورثے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے آیوروید کے جامع نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔
سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(سی اے آر آئی) دہلی اور پٹیالہ، لکھنؤ، ناگپور، جے پور، وجئے واڑہ، ترواننت پورم اور احمد آباد میں نیشنل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آر اے آر آئی)، ڈاکٹر اے لکشمی پتی نیشنل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور کیپٹن سرینواس مورتی سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، چنئی، اور این آئی ایم ایچ (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ہیریٹیج) حیدرآباد ان شہروں کے نوجوان بائیکر گروپ کے تعاون سے ان ریلیوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ یہ بائیکر گروپ ٹوئن نومیڈس بائیکر کلب ہیں جن کی قیادت دہلی کے انس اور شیومکر رہے ہیں، ڈریگن جیڈ کلب کےکرن پولی پلی، وشاکاپٹنم، اور اوسوالڈ اسمتھ ڈی، تمل ناڈو بائیکرز ایسوسی ایشن کے ممبرز ٹی این بی اے ایم، چنئی ہیں۔
آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ نوجوانوں کو 'ایک صحت کے لیے آیوروید' مہم سے جوڑ کر ایک مضبوط اور صحت مند ہندوستان کا مستقبل بنایا جا سکتا ہے۔ آیوروید ڈے کے انعقاد کا مقصد ہندوستان کی ہزاروں سال پرانی آیورویدک طبی ثقافت کو عالمی سطح پر لے جانا اور آیوروید کو پوری دنیا کے عام لوگوں کے طرز زندگی کا حصہ بنانا ہے۔ مختلف شہروں میں بائیکرز کی یہ ریلیاں یقینی طور پر نوجوانوں کو آیوروید اور ملک کے دیگر روایتی ادویاتی نظاموں کو اپنانے کی ترغیب دیں گی۔
دہلی بائیکرز گروپ کے کوآرڈینیٹر انس اور شیوم، ٹوئن نومیڈس بائیکرز کلب ٹی این بی سی کے محمد ارشد، پرانی دہلی موٹر سائیکلسٹ - پی ڈی ایم ، ویک اینڈ رائڈرز کلب - ڈبلیو آر سی کے آشیش ، کایی رائڈر گروپ - کے آر جی کے محمد سمیر ، میراکی رائڈر کے سی تیاگی ہیں۔ ریلی صبح 8 بجے سنٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے آر آئی)، پنجابی باغ سے شروع ہو کر موتی باغ سے ہوتی ہوئی جکیرا تک جائے گی، اور سی اے آر آئی میں واپس آئے گی۔ 20 خصوصی طور پر معذور بائک سواروں کا ایک گروپ بھی ریلی میں شامل ہو کر آیوروید اور ملک میں طب کے دیگر روایتی نظاموں سے اپنی وابستگی کا اظہار کریں گے ۔
آیوش کی وزارت کی طرف سے 10-9 نومبر 2023 کو پنچکولہ، ہریانہ میں آیوروید ڈے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس سے پہلے آیوش کی وزارت کی طرف سے یہ ریلیاں ملک بھر کے نوجوانوں کو یہ پیغام دینے کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں کہ آیوروید بچوں، نوعمروں، نوجوانوں اور عام لوگوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔ آٹھویں یوم آیوروید کی یاد میں مہینہ بھر جاری رہنے والی تقریبات کے تین بڑے حصے - طلباء کے لیے آیوروید، کسانوں کے لیے آیوروید، اور صحت عامہ کے لیے آیوروید ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
683
(Release ID: 1974760)
Visitor Counter : 101