نیتی آیوگ
نیتی آیوگ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) کے ذریعے ترقی، نمواور جدت طرازی کو فروغ دینے والی ٹکنالوجی پر ورکشاپ کا انعقاد کرے گا
ورکشاپ جی 20 فیڈر تھیمیٹک ورکشاپس کے سلسلے کا حصہ ہے جو جی 20 نئی دہلی رہنماؤں کے اعلامیے میں مذکور موضوعات پر منعقد کی جارہی ہے
Posted On:
04 NOV 2023 2:19PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ 5 نومبر 2023 (اتوار) کو نئی دہلی کے ہوٹل لی میریڈیئن میں ڈی پی آئی کے ذریعہ ترقی، نمواور جدت طرازی کو فروغ دینے والی انقلاب انگیزٹیکنالوجی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کرے گا۔ یہ جی 20 فیڈر تھیمیٹک ورکشاپس کے سلسلے کی چوتھی ورکشاپ ہوگی جو جی 20 نئی دہلی رہنماؤں کے اعلامیے (این ڈی ایل ڈی) میں زیر بحث 10 موضوعات پر منعقد کی جارہی ہے۔ یہ ورکشاپ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کی جارہی ہے۔
اس ورکشاپ میں ماہرین، کاروباری شخصیات، جدت طرازوں، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس کے نمائندوں اور ڈی پی آئی کے شعبے میں حکومت کے مختلف خیالات کو یکجا کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ جی 20 نئی دہلی رہنماؤں کے اعلامیے میں بیان کردہ مقاصد اور نتائج کو حاصل کرنے کے لیے آگے کے راستے اور مطلوبہ وسائل کی نشاندہی کی جاسکے۔
اسے مندرجہ ذیل چار حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر حصے کا مقصد مخصوص ایکشن پوائنٹس اور حکمت عملیوں میں یکجا ہونا ہوگا جو این ڈی ایل ڈی میں بیان کردہ وژن کو نافذ کرنے کے لیے ضروری ہیں:
-
تفویض اختیار کے لیے ڈیجیٹل شناخت: ڈیجیٹل شناخت کسی بھی منصوبہ بند ڈی پی آئی ایکو سسٹم کی بنیاد ہے کیونکہ یہ شہریوں کے لیے ان کے لیے دستیاب تمام فوائد اور خدمات کو کھولنے کی کلید ہے اور شمولیت کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔ یہ سیگمنٹ ڈیجیٹل شناختی نظام کے نفاذ کے لیے مختلف راستوں کی تلاش کرے گا اور ڈیجیٹل شناختی نظام کے خدشات ، حکمت عملی ، معیارات اور ریگولیٹری ڈھانچے پر غور و خوض کرے گا۔
-
ادائیگیاں: ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا: یو پی آئی پلیٹ فارم بھارت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی تیزی سے ترقی کا محرک رہا ہے۔ یو پی آئی نے ڈیجیٹل لین دین کے عمل کو آسان بنایا ہے جس سے مالی شمولیت ممکن ہوئی ہے۔ اس حصے میں بھارت میں یو پی آئی کی کامیابیوں ، دوسرے ممالک میں یو پی آئی کی نقل اور یو پی آئی کی بین الاقوامیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
-
ڈیٹا امپاورمنٹ اینڈ پروٹیکشن آرکیٹیکچر (ڈی ای پی اے): بھارت کو مصنوعی ذہانت ماڈل کی تعمیر کرنے والا ملک بننے میں مدد دینے کے لیے ڈی پی آئی اپروچ۔ یہ شعبہ مختلف اسٹیک ہولڈروں کے لیے ڈی ای پی اے کے مضمرات، مصنوعی ذہانت میں ریگولیٹری چیلنجز، ڈیٹا شیئرنگ کے لیے بین الاقوامی ریگولیٹری فریم ورک کے امکانات اور مصنوعی ذہانت کی ترقی میں شفافیت، احتساب جیسے اخلاقی امور پر غور و فکر کرے گا۔
-
مواقع کی دستیابی: اوپن نیٹ ورکس کی طاقت: یہ شعبہ ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل نو میں کھلے نیٹ ورکس کے کردار، کھلے نیٹ ورکس کے نفاذ میں چیلنجز اور کھلے نیٹ ورکس کی ترقی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی راہیں تلاش کرے گا۔
یہ ورکشاپ صنعت، ماہرین تعلیم، ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے لیے ایک موقع ہوگا کہ وہ تمام ممالک کے اندر قابل اطلاق قانونی فریم ورک کا احترام کرتے ہوئے، شمولیت پر مبنی، کھلی، منصفانہ، غیر امتیازی، محفوظ اور لچکدار ڈیجیٹل معیشتوں کو فعال بنانے کے لیے روڈ میپ تیار کریں۔
یکم نومبر سے 9 نومبر 9 تک اس طرح کی دس فیڈر تھیمیٹک ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ورکشاپس کے موضوعات میں جی 20 سے جی 21 ، ترقی کے لیے ڈیٹا، سیاحت ، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ، پائیدار ترقیاتی اہداف ، تجارت ، بھارتی ترقیاتی ماڈل ، خواتین کی قیادت والی ترقی ، کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں میں اصلاحات اور آب و ہوا کی مالیات اور سبز ترقی شامل ہیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 680
(Release ID: 1974723)
Visitor Counter : 91