نیتی آیوگ

اٹل انوویشن مشن نے اسکول انوویشن چیلنج اے ٹی ایل میراتھن 2023-24 کے لیے درخواست طلب کیں

Posted On: 03 NOV 2023 1:35PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CZ6I.jpg 

اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ نے ​​آج ‘اے ٹی ایل میراتھن 2023-24’ کے لیے درخواستیں طلب کیں- جو اس سال وزارت تعلیم، یوواہ اور یونیسیف کے تعاون سے منعقد کیا گیا ایک اہم اختراعی چیلنج ہے۔

اے ٹی ایل  میراتھن ہندوستان بھر کے نوجوان اختراع کاروں کے لیے ایک قومی سطح کا اختراعی چیلنج ہے جو اپنی پسند کے کمیونٹی کے مسائل حل کر سکتے ہیں، اور ورکنگ پروٹو ٹائپس کی شکل میں اختراعی حل تیار کر سکتے ہیں۔

میراتھن کے آخری ایڈیشن میں پورے ہندوستان میں اسکولی طلباء کی جانب سے 12000+ اختراعات دیکھی گئیں۔ اس سال کی اے ٹی ایل  میراتھن کی تھیم "ہندوستان کے 75ویں یوم جمہوریہ" کے ارد گرد ہے، جس میں کئی مسائل کے بیانات ہیں جن پر طلباء کی ٹیمیں خلائی، زراعت، شمولیت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، موبلٹی، صحت، تعلیم اور ہنر کی ترقی جیسے پروجیکٹس بنا سکتی ہیں۔

سرفہرست ٹیموں کو ہندوستان کے معروف کارپوریٹس اور انکیوبیشن سینٹرز کے ساتھ اسٹوڈنٹ انوویٹر پروگرام کے ذریعے انٹرنشپ کا موقع ملے گااور اے آئی ایم ، نیتی آیوگ سے سرٹیفکیٹ کے ساتھ بہت سے مزید دلچسپ مواقع بھی ملیں گے ۔ ایمازن ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) اے ٹی ایل  میراتھن کے اس ایڈیشن کا میزبان ہے۔

چیلنج کی نقاب کشائی کرتے ہوئے، مشن ڈائریکٹر اے آئی ایم  ڈاکٹر چنتن وشنو نے کہا کہ "اے ٹی ایل میراتھن اسکولوں کے نوجوان  طلباء کے لیے ایک بہت ہی دلچسپ موقع ہے۔ طلباء دیے گئے کسی بھی مسئلے کے بیانات پر اختراع کر سکتے ہیں یا اپنی روزمرہ کی زندگی میں پائے جانے والے مسئلے پر کام کر سکتے ہیں۔ اے ٹی ایل  میراتھن پورے ملک کے تمام اسکولوں کے لیے کھلی ہے، اس سے قطع نظر کہ وہ اٹل ٹنکرنگ لیب سے منسلک ہیں یا نہیں۔ ہم اس سال سے بہت زیادہ شرکت کی امید کر رہے ہیں''۔

جناب سنجے کمار، سکریٹری، وزارت تعلیم نے مزید کہا کہ "میں اے ٹی ایل میراتھن کے آغاز کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہوں اور تمام طلبہ اور اساتذہ کو اس مقابلے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ اے ٹی ایل  میراتھن ٹیموں کو اکٹھے ہونے اور اجتماعی بنیادوں پر کسی پروجیکٹ پر کام کرنے کی اجازت دے گی۔ اے ٹی ایل  میراتھن کا حصہ بننے سے، بچے اختراعات سے روشناس ہوں گے اور اختراعی بنیں گے۔ 10,000 سے زیادہ اسکولوں میں اسکول انوویشن کونسلز ہیں۔ اسکول انوویشن کونسلز اور اے ٹی ایل  میراتھن کا اکٹھا ہونا اسکولوں میں اختراع کا ایکو سسٹم بنانے کے لیے بہت اہم ہے۔

جنریشن ان لیمیٹڈ، یونیسیف ،کے سی ای او کیون فرے نے کہا کہ "یوواہ  جنریشن ان لیمیٹڈ کا مشن دنیا کے 1.8 بلین نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور انہیں روزگار، کاروبار اور سماجی اثرات کے مواقع سے جوڑنا ہے۔ اے ٹی ایل  میراتھن اس مشن کو زندہ کرتا ہے۔ اس مقابلے میں، یہ نوجوان طلباء جو ہنرمند بنائیں گےجو  مستقبل کے لیے درکار ہنر ہیں۔ اے ٹی ایل  میراتھن تعلیم کا مستقبل ہے جہاں یہ طلباء اختراعی عمل  کر رہے ہیں اور اپنی کمیونٹی کے حقیقی مسائل حل کر رہے ہیں۔ ہم اگلے چند سالوں تک اس پر نظر رکھیں گے اور نتائج پر انحصار کرتے ہوئے عالمی سطح پر اے ٹی ایل  میراتھن کو بہت سے ممالک میں بڑھایا جائے گا۔"

اے ٹی ایل  میراتھن کی شرکت کا لنک- https://atl.unisolve.org/

کاپٹیشن کا ویڈیو

 - https://www.youtube.com/watch?v=HufI5CnhkfU&ab_channel=AtalInnovationMissionOfficial

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XLAL.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 642



(Release ID: 1974466) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil