جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت میں خصوصی مہم 3.0 کے تحت حصولیابیاں

Posted On: 03 NOV 2023 12:07PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، اس کے دو پبلک سیکٹر انٹرپرائزز [انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے ) اور سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی )] اور تین خود مختار اداروں [نیشنل  انسٹی ٹیو ٹ آف سولر انرجی (این آئی ایس ای ) کے ساتھ  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ونڈ انرجی (این آئی ڈبلیو ای ) اور سردار سورن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیو انرجی (ایس ایس ایس -این آئی بی ای ) نے 2 سے 31 اکتوبر 2023 کے دوران خصوصی مہم 3.0 کے تحت صفائی کی مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔  حکومت کی طرف سے صفائی ستھرائی  کو بہتر بنانے اور زیر التوا حوالہ جات کو نمٹانے کے لیے یہ مہم 2021 اور 2022 میں اسی موضوع پر منعقد کی گئی خصوصی مہموں کی طرز پر چلائی گئی تھی۔ خصوصی مہم 3.0 خدمات کی فراہمی  کے ذمہ دار فیلڈ اور آؤٹ سٹیشن دفاتر یا جن کے پاس عوامی انٹرفیس ہے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔

وزارت نے دفتر کے احاطے میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا جس میں کباڑ کو ٹھکانے لگانا ،پرانے ریکارڈ، اسٹیشنری وغیرہ کو ختم کرنا، معزز ارکان پارلیمنٹ کی پارلیمانی یقین دہانیوں، ریاستی حکومت کے حوالہ جات کا نمٹانا،  عوامی شکایات اور پی ایم او حوالہ جات؛ ریکارڈ مینجمنٹ؛ دفتر کی جگہ خالی کرنا اور ضابطوں / عمل میں نرمی لانا شامل ہے۔

2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 کے دوران خصوصی مہم 3.0 کے تحت  حاصل کردہ کامیابیاں حسب ذیل ہیں۔

درج ذیل زمروں میں 100فیصد اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔

عوامی شکایات

عوامی شکایات سے متعلق  اپیلیں۔

دستاویزی شکل میں  فائلوں کا جائزہ

ای- فائلوں کا جائزہ

صفائی ستھرائی مہم کی تعداد

دیگر حصولیابیاں درج ذیل  ہیں:

ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات کے زمرے میں  94.73 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔

دستاویزی شکل میں 3,743  فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 866 فائلوں کو ختم کیا گیا۔

4,185 ای- فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 796 ای- فائلیں بند ہوئیں۔

کباڑ کو  ٹھکانے لگانے سے 1,36,786 روپے کی آمدنی ہوئی ۔

کباڑ کو ٹھکانے لگانے اور فائلوں کو ختم کرنے کی وجہ سے 250 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی۔

********

  ش ح۔ ش م ۔رم

U-633     


(Release ID: 1974388) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu