امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
جاری خریف مارکیٹنگ سیزن 2023-24 میں 161.47 ایل ایم ٹی دھان کی خریداری سے 9.33 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا
Posted On:
02 NOV 2023 4:55PM by PIB Delhi
خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس )2023-24 آسانی سے آگے بڑھ رہا ہے اور 01.11.2023 تک، 161.47 ایل ایم ٹی دھان کی خریداری کی جا چکی ہے، جس سے تقریباً 9.33 لاکھ کسانوں کو ایم ایس پی (کم سے کم امدادی قیمت)، ₹15.15 کروڑ کی مالیت کا فائدہ ہو رہا ہے۔
کے ایم ایس 2023-24 (خریف فصل) کے لیے چاول کی خریداری کا تخمینہ 521.27 ایل ایم ٹی ہے جس میں سے 20.76% (108.23 ایل ایم ٹی ) پہلے ہی خریدا جا چکا ہے جس میں بڑے شراکت دار پنجاب (66.42 ایل ایم ٹی )، ہریانہ (36.11 ایل ایم ٹی ) اور تمل ناڈو (3.2 ایل ایم ٹی ) ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا م۔
U- 610
(Release ID: 1974168)
Visitor Counter : 114