وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

 مویشی پروری اور ڈیر ی کے محکمے کی 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 کے دوران چلائی گئی


 خصوصی مہم   3.0 کامیابی کے ساتھ  مکمل

Posted On: 02 NOV 2023 12:12PM by PIB Delhi

مویشی پروری اور ڈیری  محکمے کے سکریٹری  نے خصوصی مہم  3.0 کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ملک کو کچرے سے پاک اور صاف وشفاف بنانے کے لئے  وزارت کے افسران  اور  ادارے کے سربراہوں کو سووچھتا کا حلف دلایا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OL2N.jpg

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے وزارت کے اندر اور اس سے منسلک  ،  ماتحت  اور ملک بھر میں واقع  خود مختار اداروں  میں  خصوصی  سووچھتا مہم  3.0 چلائی ۔ یہ مہم  15ستمبر سے 30ستمبر  2023 کے دوران  تیاری مرحلے کے طورپر چلائی گئی ۔ اس کے دوران  نمٹارے   اور صاف صفائی کے  اہداف  طے کئے گئے ۔ مہم  کا نفاذی مرحلہ  2 اکتوبر سے 31 اکتوبر  2023 کےدوران  شروع  ہوا ،جس کے دوران زیر التوا معاملوں  کو کم کرنے  ،  جگہ کا انتظام اور دفاتر میں  کام کرنے کے  تجربے کو  بڑھانے پر خصوصی  توجہ دی گئی ۔

خصوصی  مہم کی تیاری  مرحلے کے دوران  محکمے نے دوسرے اداروں کے ساتھ صاف صفائی کے لئے پورے ملک میں  289 مقامات کی نشاندہی کی  ۔ اس کے علاوہ   وزارت نے  زیرالتوا  36 ممبران  پارلیمنٹ کے حوالہ جات ،  ایک عد دپارلیمانی یقینی دہانی ،  ایک عد د پی ایم او حوالہ اور تمام  عوامی شکایات   کو دور کرنے اور ان کے نمٹارے کی غرض سے   نشانزد کیا ۔اس کے علاوہ   تقریباََ 12556 کاغذی فائلوں   اور 104 ای –فائلوں کو  بھی جائزے کے لئے  شناخت  کیا گیا۔  8595 کاغذی فائلوں کو مہم کے دوران کم کیا گیا جبکہ تمام شناخت شدہ ای –فائلوں کو بند کردیا گیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FSYE.jpg

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایت کے محکمے کے ذریعہ   تیار کئے گئے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر روزانہ کی پیش رفت  کی نگرانی کے بعد  انہیں  اپ لوڈ کیا گیا۔ تمام متعلقہ ،  ماتحت  اور خود مختار اداروں نے   اس مہم میں  پورے  جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا اور اس کی وجہ سے ہی اس مدت کے دوران محکمے کے ذریعہ  طے شدہ  اہداف کو حاصل کرلیا گیا۔

********

  ش ح۔ ج ق ۔رم

U-593     



(Release ID: 1974045) Visitor Counter : 82