وزارت خزانہ
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے زیر اہتمام تنفیذی معاملات میں باہمی تعاون سے متعلق عالمی کانفرنس (جی سی سی ای ایم) سرحد پار جرائم کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون کو تقویت دینے کے عزم کے ساتھ نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوئی
معلومات کے تبادلے اور تفتیش میں مدد کے ذریعے ‘نیٹ ورک’ تنفیذی کارروائیوں کو تقویت بخشے گا اور ‘جرائم کے بین الاقوامی نیٹ ورک’ سے لڑنے کے لیے واحد پائیدار اقدام ہے: ڈی آر آئی کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل
Posted On:
01 NOV 2023 4:39PM by PIB Delhi
تنفیذی معاملات میں باہمی تعاون سے متعلق عالمی کانفرنس (جی سی سی ای ایم) کے تین روزہ اجلاس کا افتتاح خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے 30 اکتوبر 2023 کو نئی دلی میں، سرحد پار جرائم کے خلاف جنگ میں کسٹم انتظامیہ، بین الاقوامی تنظیموں اور قانون تنفیذی ایجنسیوں کے درمیان باہمی اشتراک و تعاون کو مزید تقویت دینے کے عزم کے ساتھ اختتام کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں مرکزی وزیر خزانہ نے ایجنسیوں کے درمیان باہمی تال میل اور تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے غیر قانونی تجارت کو روکنے، جرائم کی منصوبہ بندی کرنے والے سرغنہ کو پکڑنے اور ساز باز کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
تکنیکی اجلاس میں کووڈ - 19 وبا کے بعد کی اسمگلنگ کے منظرنامے اور ابھرتے ہوئے رجحانات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ دنیا بھر میں درپیش وسیع تر مسائل کا احاطہ کیا گیا۔ منشیات سے وابستہ سرحد پار سے ہونے والے جرائم سے نمٹنے کے لیے مخصوص اجلاس نے نئی ٹیکنالوجیز، اختراعی ذرائع اور اسمگلنگ کرنے والے گروپوں کے ذریعہ اختیار کردہ سورسنگ اور تقسیم کے طور طریقوں کی طرف توجہ مبذول کرائی۔
دیگر تکنیکی اجلاس میں تمباکو کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے بہترین طور طریقوں کا بھی احاطہ کیا گیا جو کہ منظم مجرمانہ گروہوں کے ساتھ عالمی رجحان بن چکا ہے۔ خطوں اور ممالک کے نباتات، حیوانات اور ورثے کے تحفظ کے لیے منعقدہ اجلاس کے دوران سرخ صندل کی لکڑی سمیت قدرتی وسائل کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ ای کامرس کی منفرد نوعیت کی وجہ سے ای کامرس اور پوسٹل/ایکسپریس کھیپ پر بڑھتے ہوئے حجم کو سنبھالنے کے چیلنج، اسمگلروں کے لیے انتہائی کم لاگت اور کم خطرے والے متبادل کے ساتھ گمنامی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بات چیت کے دوران منی لانڈرنگ ، قیمتی دھاتوں اور جواہرات سمیت ممنوعہ اشیاء کی سرحد پار اسمگلنگ کے درمیان تعلق قائم کرنے کے لیے قواعد و ضوابط کے ذریعے اختیار کردہ طور طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔
انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے اقدامات مثلاً صلاحیت کی تعمیر، وسائل میں اضافہ اور ممالک کے اندر اور باہر ایجنسیوں کے درمیان تعاون کی تعمیر کو اجاگر کیا۔ وہ اقدامات جو انتظامیہ اور تنظیمیں سرخ جھنڈوں کی نشاندہی کرکے سپلائی چین میں دراندازی سے نمٹنے کے لیے اٹھاسکتی ہیں اور خطرے سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کسٹمز افسران سمیت شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ بین الاقوامی اور منظم جرائم کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی تعاون کے حصول کے لیے دستیاب طریقہ کار کو استعمال کریں۔ کسٹم کے مختلف کنونشنز، قراردادوں، سی ایم اے ایز، ڈبلیو سی او معاہدوں کے ساتھ ساتھ انٹرپول کی مدد، سی ای این سی او ایم ایم کا استعمال، ممالک کا ایک عالمی کسٹم مواصلاتی نیٹ ورک، تمام ممبر ملکوں کے فائدے کے لیے کسٹمز کے جرائم کے بارے میں معلومات کا تبادلہ اور ڈبلیو سی او کے جاری منصوبوں کے بارے میں تازہ ترین جانکاری فراہم کرنے کے لیے پروگرام گلوبل شیلڈ، اے آئی آر سی او پی ، جے اے آئی ٹی ایف اور سی سی پی سی اینڈ ایئر پر روشنی ڈالی گئی۔
شرکاء نے متفقہ طور پر قابل عمل انٹیلی جنس کے بروقت اشتراک کی اہمیت پر اتفاق کیا جو کسٹمز انتظامیہ اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان ایک مضبوط نیٹ ورک بنانے پر منحصر ہے۔ مذکورہ جرائم کے خلاف نفاذ کے لیے زیادہ تعاون اور مشغولیت کی حمایت کے لیے متعلقہ ملکی قوانین کے تحت موجودہ دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کے طریقہ کار سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ڈی آر آئی کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل نے تنفیذی معاملات میں باہمی تعاون سے متعلق عالمی کانفرنس (جی سی سی ای ایم)، 2023 کے کلیدی نکات کا خلاصہ کرتے ہوئے یہ بھی اجاگر کیا کہ معلومات اور جانچ میں مدد کے تبادلے سے تنفیذی کارروائیوں کے نیٹ ورک کو تقویت بخشے گا اور یہ ‘ جرائم کے بین الاقوامی نیٹ ورک’ سے لڑنے کے لیے واحد پائیدار اقدام ہے۔
*************
( ش ح ۔ م ع ۔ ت ح (
07.11.2023
U. No 773
(Release ID: 1973921)