عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
سنٹرل انفارمیشن کمیشن کے ذریعے سائبر سیکورٹی پر ایک روزہ سیمینار کا اہتمام
Posted On:
01 NOV 2023 4:36PM by PIB Delhi
سنٹرل انفارمیشن کمیشن نے کل سائبر سیکورٹی پر ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا۔ انفارمیشن کمشنر جناب سریش چندر مہمان خصوصی کے طور پر افتتاحی تقریب میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر، انفارمیشن کمشنر جناب ہیرا لال سامریا، محترمہ سروج پنہانی اور جناب ادے ماہورکر مہمان اعزازی تھے۔ محترمہ رشمی چودھری، سکریٹری، سی آئی سی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا استقبال کیا۔ جناب سومناتھ بنرجی، سی آئی ایس او اور سینئر نائب صدر، گلوبل سروسز نے کلیدی خطبہ دیا۔
محترمہ رشمی چودھری، سکریٹری، سی آئی سی نے اپنی استقبالیہ تقریر میں سائبر سیکورٹی کی اہمیت پر زور دیا اور شرکاء کو سرگرمی سے بات چیت میں شامل ہونے اور معلوماتی سیمینار میں حصہ لینے کے فوائد حاصل کرنے کی ترغیب دی۔
جناب سومناتھ بنرجی، سی آئی ایس او اور سینئر نائب صدر، گلوبل سروسز نے اپنے کلیدی خطبہ کے ذریعے سامعین کو سائبر سیکورٹی کے خطروں اور چنوتیوں سے واقف کرایا۔ بعد میں، انہوں نے ’سائبر خطرے اور ان خطروں کے جوابی طریقے‘ موضوع پر اپنے اجلاس میں کئی دلچسپ حقائق اور تذکروں کا بھی ذکر کیا۔ سامعین نے ان کے ساتھ بات چیت کی اور اس موضوع پر اپنا علم بڑھایا۔
این آئی سی-سی ای آر ٹی کے جوائنٹ ڈائریکٹر سید حسن محمود نے ’سرکاری ملازمین کے لیے سائبر سیکورٹی کے رہنما خطوط‘ موضوع پر سامعین کو معلومات فراہم کی۔ انہوں نے سائبر دنیا کے کیا کریں اور کیا نہ کریں اور سائبر صفائی کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔
محترمہ انجنا چودھری اور جناب ودھاون نے اس حل کے بارے میں بات کی، جو خطروں اور کمزوریوں کے نام پر اب تک ذکر کیے گئے مسائل کے لیے فراہم کیا جا سکتا ہے۔
جناب پون کمار، سینئر نائب صدر (قانونی) اور سربراہ (مقدمہ بازی) نے ’سائبر جرائم کے معاملوں، بینک سے متعلق دھوکہ دہی وغیرہ میں ثبوتوں کا سائنسی جائزہ‘ موضوع کے ذریعے مالیاتی معاملوں میں سائبر سیکورٹی کی اہمیت اور اس کی اشد ضرورت پر زور دیا۔
جناب شیو کمار، سینئر ڈائریکٹر (آئی ٹی) نے پروگرام کے ماسٹر آف سیریمنی کے طور پر رول نبھایا۔ سی آئی سی کی ایڈیشنل سکریٹری روپ اوتار کور نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔ اس سیمینار میں سی آئی سی کے تقریباً 170 افسران اور ملازمین نے حصہ لیا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 568
(Release ID: 1973917)
Visitor Counter : 96