کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانوں کی وزارت اور ماتحت دفاتر نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت 100 فیصد ہدف پورا کیا


کباڑ کے نمٹارہ سے 10.9 کروڑ روپے کی مالیت حاصل ہوئی

عوام پر مرکوز صفائی کی پہل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا

خصوصی مہم 3.0 کے تحت 11033 ای-فائلیں اپ لوڈ کی گئیں

Posted On: 01 NOV 2023 3:30PM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت نے  اپنے متعلقہ/ماتحت دفاتر، سی پی ایس ای اور خود مختار اداروں کے ساتھ ’’خصوصی مہم 3.0‘‘ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے، جس کا مقصد ریکارڈ کے بندو بست کو بہتر کرنا، ایم پی/پی ایم او/آئی ایم سی حوالہ جات اور ریاستی حکومت سے موصول ہونے والے معاملوں اور عوامی شکایات کو حل کرنا اور کباڑ کا نمٹارہ کرنا تھا۔ پچھلے سال کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے، کانوں کی وزارت نے ایک بار پھر 100 فیصد ہدف کو مکمل کرنے کی شرح حاصل کی۔

خصوصی مہم 3.0 کے تحت، ملک بھر میں مختلف مقامات پر 382 سرگرمیاں چلائی گئی ہیں۔  ایماندار کوششوں کے ذریعے، وزارت 89482 مربع فٹ جگہ خالی کرانے میں کامیاب ہوئی، جسے ملازمین کے فائدے کے لیے والی بال میدان، بیڈمنٹن کورٹ وغیرہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ کباڑ کے نمٹارہ سے تقریباً 10.9 کروڑ روپے کی مالیت حاصل ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RJOT.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DF9X.jpg

اس مہم کے حصہ کے طور پر، وزارت اور اس کے علاقائی دفاتر نے ’’فطرت کو واپس لوٹانے‘‘ سے متعلق ماحولیاتی بیداری کے موضوع کو اپنایا۔ ماحولیات کے تئیں  بیدار اس پہل میں، جھیل کی صفائی، کچرے سے کھاد گڑھا بنانے، گروم اوون سے مائیکرو ویو پر سوئچ کرکے بجلی کی بچت کے طریقے اپنانا، پرندوں کے فیڈر کا انتظام کرنا، دفاتر کے احاطہ میں ہربل پودے لگانا جیسی متعدد سرگرمیاں شامل تھیں۔ ڈیجیٹل پیش رفت میں فلیکس بینروں کو ڈیجیٹل اسکرین سے بدلنا شامل تھا۔ خاص طور پر کچھ پہل عوام پر مرکوز تھی، جیسے سرکاری اسکولوں میں سووچھتا کٹ کی تقسیم، آدیواسی علاقوں میں پودے لگانا، طالبات کو حیض سے متعلق صفائی ستھرائی کے بارے میں بیدار کرنا اور عام لوگوں کے درمیان ماحولیات کے تئیں ذمہ داری کے جذبہ کو فروغ دینا شامل تھا۔

384098801_710454744455585_3435780958078482375_n (1).jpg

ایک خصوصی مہم کے تحت، کانوں کی وزارت نے گزشتہ دو مہم کے دوران اسکین کی گئی فزیکل فائلوں  کو تبدیل کرنے کا کام کیا اور خصوصی مہم 3.0 کے دوران انہیں ای- فائلوں میں بدل دیا۔ خصوصی مہم 3.0 کے دوران، اب تک تریباً 11033 اسکین کی گئی فائلیں ای-آفس میں ای-فائل کے طور پر  اپ لوڈ کی جا چکی ہیں۔

66ed1d15-dc1e-4395-88bb-cfe96d344918.jpg

مہم کو آگے بڑھانے کے لیے، وزارت کے تحت جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) نے زمین کی تلاش کے دوران برسوں سے جمع کیے گئے غیر استعمال شدہ جیولوجیکل نمونوں سے ایک فنکارانہ مجسمہ بنانے کی اختراعی پہل کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 567


(Release ID: 1973906) Visitor Counter : 79