عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی ویجیلنس کمیشن  کل ‘‘انضباطی کارروائی’’ کے موضوع  پر پینل مباحثے کا اہتمام کرے گا

Posted On: 01 NOV 2023 2:07PM by PIB Delhi

مرکزی ویجیلنس کمیشن (سی وی سی) ویجیلنس بیداری ہفتہ 2023 کے ایک حصے کے طور پر کل نئی دلی میں ‘‘انضباطی کارروائی’’ کے موضوع پر ایک پینل مباحثے کا انعقاد کرے گا۔

مرکزی ویجیلنس کمیشن (سی وی سی) ہر سال اُس  ہفتے میں ویجیلنس  بیداری ہفتہ مناتی ہے جس میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یوم پیدائش آتا ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں میں اتحاد اور سالمیت کے پیغام کو پھیلانے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں  کو اکٹھا کرنا شراکتی ویجیلنس کا ایک وسیلہ ہے۔ اس سال ویجیلنس بیداری ہفتہ 30 اکتوبر سے 5 نومبر تک مندرجہ ذیل موضوع کے ساتھ منایا جا رہا ہے:

‘‘بدعنوانی کو نہ کہو، قوم  کے تئیں عہد کرو

भ्रष्टाचार का विरोध करें; राष्ट्र के प्रति समर्पित रहें’’

پینل مباحثے کے دوران موضوع کے ماہرین کے پرزینٹیشنس اور موثر اقدامات کے ساتھ تادیبی کارروائی کی باریکیوں پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔

*************

( ش ح ۔ م ع ۔ ت ح  (

U. No 552 


(Release ID: 1973781) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil