مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ مواصلات کی خصوصی مہم 3.0 پورے ہندوستان میں صفائی اور کارکردگی کے  عزم کو ظاہر کرتی ہے


محکمہ مواصلات نے خصوصی مہم 3.0 میں 100فیصد عوامی شکایات کا  ازالہ کیا  اور 10,000 فائلوں کو ختم کیا

محکمہ مواصلات کی ملک گیر صفائی مہم نے  91,813 مربع فٹ جگہ خالی کرائی ہے اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے23,39,650 روپے کی آمدنی حاصل کی

Posted On: 01 NOV 2023 2:05PM by PIB Delhi

سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التواء  معاملات کو کم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن سے تحریک حاصل کرتے ہوئے، محکمہ  ٹیلی مواصلات نے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی طرف سے شروع کی گئی ایک ماہ طویل ملک گیر سوچھتا مہم 3.0 میں سرگرمی سے حصہ لیا۔

محکمہ  ٹیلی مواصلات نے 02.10.2023 سے 31.10.2023 تک ملک بھر میں محکمہ  ٹیلی مواصلات  کے ہیڈکوارٹر، اس کے منسلک اور ماتحت دفاتر، فیلڈ دفاتر اور پی ایس یوز میں خصوصی مہم 3.0 کا اہتمام کیا۔ اس مہم سے پہلے 14.09.2023 سے 30.09.2023 تک تیاری کے مرحلہ انجام دیا گیا ۔محکمہ مواصلات کے  سکریٹری نے تیاری کے مرحلے کے اختتامی دنوں کے دوران مختلف حصوں کا معائنہ کیا تاکہ اس مہم کے مرحلے کے دوران انجام دیئے جانے والے  کاموں کی نشاندہی کی جا سکے۔

 

اتوار 2 اکتوبر 2023 کو گاندھی جینتی کے موقع پر 'سوچھتا ہی سیوا' کے ایک حصے کے طور پر ملک گیر صفائی مہم چلاتے ہوئے ایک گھنٹہ طویل "شرمدان" کے ساتھ محکمے میں مہم کا مرحلہ  شروع کیا گیا۔ محکمہ نے گاندھی جینتی کے موقع پرمنعقدہ'روز مرہ کی زندگی میں سوچتا' کے موضوع پر ملازمین کے بچوں کے لیےمحکمہ مواصلات میں ایک ڈرائنگ اور پینٹنگ کا بھی اہتمام کیا۔

مہم نے ایم پی کے حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات (کابینہ نوٹ)، پارلیمانی  ضمانتوں، پی ایم او کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور پی جی اپیلوں کے سلسلے میں التوا  معاملات کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ اس کے علاوہ، مہم نے آفس کے احاطے میں اور اس کے ارد گرد صفائی کے لیے فائلوں کو ختم کرنے اور دفتر کے فرسودہ آلات کو ختم کرنے کے ذریعے متعدد خصوصی مہمات کو یقینی بنایا ہے۔

محکمہ نے تمام شناخت شدہ عوامی شکایات، عوامی اپیلوں، پی ایم او حوالہ جات اور ریاستی حکومت کے حوالہ جات کا 100فیصد ازالہ کیا ۔ مزیدبرآں، 49667 حقیقی فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور 10000 سے زیادہ حقیقی فائلوں کو ختم کیا گیا ہے۔ 91,813 مربع فٹ جگہ خالی کر ائی گئی اور ا سکریپ کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 23,39650روپے کی آمدنی حاصل کی گئی ۔ یہ مہم ملک بھر میں تقریباً 400 مقامات پر چلائی گئی۔

محکمے نے اس عرصے کے دوران کئی بہترین طرز عمل بھی اپنائے، جن میں سے کچھ ذیل میں پیش کیے گئے ہیں:

               

سنچار بھون نئی دہلی کے گراؤنڈ فلور پر معذور ملازمین کے لیے بیت الخلا

حقیقی وقت کی بنیاد پر رپورٹ تیار کرنے کے لیے پی جی  کیسز کے لیے ڈی او ٹی  ڈیش بورڈ

 

       

 

                                  

 

سائنسی مزاج کی نشوونما میں مقامی کمیونٹی کو شامل کرنے پر خصوصی مہم 3.0 کے ایک حصے کے طور پر، مشن چندرا نامی ایک سائنس مقابلہ بھی او /او  سی سی اے  گجرات میں اسپیس ایپلی کیشن سنٹر اسرو ، گجرات کونسل آن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  (جی یو جے سی او ایس ٹی) اور گجرات سائنس سٹی کے تعاون سے منعقد کیا گیا اور جیو سیٹلائٹ کے ذریعہ اسپانسر کیا گیا۔ پورےگجرات کے مختلف انجینئرنگ کالجوں سے تعلق رکھنے والے  300 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔

سوشل میڈیا پیغام رسانی محکمہ اور اس کے فیلڈ دفاتر کے ٹویٹر (اب X) ہینڈل کے ذریعے کی گئی ہے۔ پریس ریلیز پی آئی بی کے ذریعے جاری کی  گئی ہے۔

صفائی مہم سے پہلے اور بعد کی کچھ تصویریں ذیل میں دی گئی ہیں۔

بنگلور پلانٹ آئی ٹی آئی  لمیٹیڈ

 

ٹی سی آئی بھون میں صفائی مہم اور جگہ کا استعمال

محکمہ مواصلات پورے ہندوستان میں اپنے اداروں میں خصوصی مہم کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 

ش ح۔ ا ک۔ ج

UNO-550


(Release ID: 1973777) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Telugu