سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آسام کے گوہاٹی میں 17,500 کروڑ روپے کے 26 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
31 OCT 2023 4:22PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج آسام کے گوہاٹی میں 17,500 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری سے 26 قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت ، جنرل وی کے سنگھ، آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت بسوا سرما، ریاستی کابینہ کے وزراء، ممبران پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے افسران بھی موجود تھے ۔
ڈبروگڑھ-تنسکیا-لیڈو پروجیکٹ کا مقصد بالائی آسام اور اروناچل پردیش کے درمیان بین ریاستی کنکٹیویٹی میں اضافہ کرنا ، اسٹریٹجک موجودگی کو بڑھانا اور تجارت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے ۔ سلچر سے لائل پور سیکشن، براک وادی کو میزورم کے ساتھ سے جوڑ دے گا، سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا اور دھیماجی ضلع میں قومی شاہراہ نمبر - 515 شمالی آسام اور اروناچل پردیش کے درمیان کنکٹیویٹی کو بہتر بنائے گا ۔
قومی شاہرا ہ نمبر 137 دیما ہساو خطے میں کنکٹی ویٹی میں اضافہ کرے گا اور مغربی منی پور کو متبادل راستہ فراہم کرے گا ۔ پیکن سے گواہاٹی ہوائی اڈے کا سیکشن جوگی گھوپا میں کثیر ماڈل لاجسٹک پارک کی سہولت فراہم کرے گا ۔ مزید برآں، نئے پلوں کی تعمیر سے گاڑیوں کی بھیڑ بھاڑ میں کمی آئے گی اور خطے میں تجارت، سیاحت اور سماجی و اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا ۔
*************
ش ح ۔ م ع ۔ ت ح
U- 507
(Release ID: 1973457)
Visitor Counter : 75