الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت  جناب  راجیو چندر شیکھر برطانیہ میں دو روزہ’’مصنوعی ذہانت(اے آئی)کے تحفظ سے متعلق سربراہ کانفرنس 2023‘‘ میں شرکت کریں گے

Posted On: 31 OCT 2023 4:30PM by PIB Delhi

ہنر مندی کے فروغ، صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی( آئی ٹی) کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر یکم نومبر کو برطانیہ  (یو کے) کے بکنگھم شائر کے بلیچلے پارک میں منعقد ہونے والی روزہ’’مصنوعی ذہانت(اے آئی)کے تحفظ سے متعلق سربراہ کانفرنس 2023‘‘ میں شرکت کریں گے۔ یہ سربراہ کانفرنس ایک اور دو نومبر کو ہوگی۔اس دو روزہ کانفرنس میں جس کا اہتمام حکومت برطانیہ کی طرف سے کیا گیا ہے، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، کینیا، سعودی  عرب، نیدرلینڈز، جنوبی کوریا  اور دیگر مختلف ممالک کے وزراء اور نمائندے  شرکت کریں گے۔

سربراہی اجلاس میں معروف عالمی تھنک ٹینکس، مصنوعی میں مہارت رکھنے والے معروف تعلیمی ادارے اور ہم خیال ممالک کے حکومتی نمائندے بھی  شرکت کریں گے۔

سربراہ کانفرنس کے پہلے دن، جناب  راجیو چندر شیکھر ایک مکمل اجلاس کے دوران حاضرین سے خطاب کریں گے۔ ان کا خطاب اپنے شہریوں کی معیار  زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کی تبدیلی کرنے والی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ہندوستان کے نقطہ نظر اور عزم پر توجہ مرکوز کرے گا جبکہ صارف کے نقصان سے مؤثر طریقے سے نمٹنے اور خطرات کو کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔

ماضی میں، وزیر موصوف نے صارف کے نقصان کو روکنے کے طریقہ کار کے ساتھ ایک محفوظ ، بھروسہ مند اور جوابدہ انٹرنیٹ کی اہمیت  سے متعلق وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پیش کردہ وژن پر زور دیاتھا۔ ہندوستان کے محافظوں کے قیام کی پالیسی سازی کے اصول کے مطابق، صدر بائیڈن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم خیال ممالک اس سلسلے میں اپنی پالیسی کی سمت کو ترتیب دے رہے ہیں، پیر کے روز 'محفوظ، سلامتی پر مبنی اور قابل اعتماد مصنوعی ذہانت پر ایک اہم ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ۔

جناب  راجیو چندر شیکھر "فرنٹیئر مصنوعی ذہانت کے خطرات" سے متعلق مباحثوں میں بھی حصہ لیں گے، جس میں "فرنٹیئر مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال سے عالمی تحفظ کو خطرات" پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ان مباحثوں میں بائیو سیکیورٹی اور سائبر سیکیورٹی کے لئے  ان کے اثرات سمیت حالیہ اور اگلی نسل کے فرنٹیئر اے آئی ماڈلز سے وابستہ حفاظتی خطرات پر غور کیا جائے گا۔

سربراہ اجلاس کے دوسرے دن، وزیرموصوف ہم خیال ممالک کے درمیان مصنوعی ذہانت کے لیےایک اشتراک پر مبنی فریم ورک کے قیام کے حوالے سے بات چیت میں حصہ لیں گے۔ وہ غلط معلومات اور انتخابی سلامتی جیسے شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے خطرات سے متعلق ہندوستان کے نقطہ نظر پر روشنی ڈالیں گے۔

مجموعی طور پر، جناب راجیو چندر شیکھر دنیا بھر سے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بامعنی مکالمے کریں گے، جس کا مرکز ی موضوع "اے آئی فار گڈ" یعنی اچھے مقصد کے لئے مصنوعی ذہانت ہے۔ وہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن پر بھی روشنی ڈالیں گے، جس میں مصنوعی ذہانت کو ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت کو آگے بڑھانے میں ایک حرکیاتی صلاحیت کے طور پر سمجھا جاتا ہے، جس نے پچھلے نو سالوں میں قابل ذکر ترقی دیکھی ہے۔

ماضی میں اس موضوع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا، " کسی بھی دوسری ٹیکنالوجی کی طرح، مصنوعی ذہانت انتشار انگیز ہوگی، لیکن مجرموں کے ذریعہ اس کا غلط استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ نتیجے کے طور پر، ہم نے ڈیجیٹل انڈیا ایکٹ کا مسودہ تیار کیا ہے، جو کہ مصنوعی ذہانت سمیت تمام ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لیے ایک فریم ورک ہے، اور یہ اصول قائم کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کو کسی بھی اچھے مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اسے نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔ 2025-2026 تک، کم از کم  ایک ارب ہندوستانی آن لائن ہوں گے۔ لہذا، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال سے محفوظ رہیں۔"

بکنگھم شائر میں بلیچلے پارک تاریخی طور پر ایک اہم مقام کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ یہ دوسری جنگ عظیم کے کوڈ بریکنگ آپریشنز کا اڈہ تھا۔

***********

ش ح۔ح ا  ۔ ج

Uno-506


(Release ID: 1973455) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu