وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کل سے متحدہ عرب امارت (یو اے ای ) کا 3 روزہ دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کی تعلیم اور ہنر مندی کے ایکو سسٹم سے متعلق دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیا جا سکے

Posted On: 31 OCT 2023 4:29PM by PIB Delhi

تعلیم،  ہنرمندی کے فروغ اور صنعتکاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان یکم  نومبر سے 3 نومبر 2023 تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران، وہ کئی اہم وزراء، حکام، ماہرین تعلیم، ہندوستانی تارکین وطن کے ممتاز نمائندوں، اور کاروباری سربراہوں سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کی تعلیم اور ہنر مندی کے ایکو سسٹم  سے متعلق اہم بات چیت میں حصہ لیں گے۔

یکم نومبر 2023 کو، جناب پردھان ابتدائی تعلیم کی وزیر مملکت اور ابوظہبی محکمہ تعلیم اور علم (اے ڈی ای کے) کی چیئرپرسن محترمہ سارہ مسلم ، متحدہ عرب امارات کے وزیر تعلیم، ڈاکٹر احمد الفلاسی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ  شیخ عبداللہ بن زائد سے ملاقات کریں گے۔

جناب دھرمیندر پردھان  آئی آئی ٹی،  دلی کے ابوظہبی کے عارضی کیمپس کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ 42  ابوظہبی، اسکول فار ڈسٹرپٹیو لرننگ کا دورہ کریں گے۔ جناب  پردھان ہندوستانی سفارت خانے کے آڈیٹوریم میں متحدہ عرب امارات کی اڑیہ برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔

2 نومبر 2023 کو، جناب  پردھان ابوظہبی میں ایک  عالمی ٹکنالوجی ایکو سسٹم ہب 71 کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد بی اے پی ایس مندر کا دورہ کریں گے۔ دبئی میں، وزیر موصوف ای ایف ایس  کا دورہ کریں گے جو کہ  ایک سہولت مینجمنٹ کمپنی اور ان کی تربیتی سہولیات کا مرکز ہے۔

بعد ازاں وہ کابینہ کے رکن اور کابینہ امور کے وزیرمحمد عبداللہ الغرغاوی سے ملاقات کریں گے۔ وہ سی بی ایس ای اسکولوں کے پرنسپل سے بھی ملاقات کریں گے۔ جناب پردھان دبئی میں آئی آئی ٹی / آئی آئی ایم کے سابق طلباء اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

اگلے دن، جناب  پردھان دبئی میں ڈی پی ورلڈ کے چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم اور دبئی میں وی ایف ایس کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔

*************

ش ح۔ م ع  ۔ ت ح

U-  503



(Release ID: 1973414) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil , Telugu