وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج کرشی بھون سے‘ فار یونٹی’ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور اس کی قیادت کی


ملک کی سالمیت اور ڈیری کوآپریٹو سیکٹر کے لیے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی خدمات  کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور  اس سے ہمیشہ  ہمیں  تحریک ملتی رہے گی :  جناب  پرشوتم روپالا

Posted On: 31 OCT 2023 1:10PM by PIB Delhi

ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج کرشی بھون کے احاطے سے 'رن فار یونٹی' کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور اس کی قیادت کی۔ ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے وزراء  مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان اور ڈاکٹر  ایل مروگن بھی اس موقع  پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015068.jpg

اپنے خطاب میں جناب  پرشوتم روپالا نے کہا کہ ‘‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی  ملک  کی سالمیت اور ڈیری کوآپریٹو سیکٹر کے لیے دیے گئے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور یہ  ہمیں ہمیشہ  ترغیب دیتا رہے گا۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020QAY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003W5XB.jpg

سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 148 ویں یوم پیدائش کے موقع پر راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی اتحاد کے دن) کے موقع پر،  مویشی پروری اور  ڈیری کے محکمے کے سکریٹری کی موجودگی میں ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے 150 سے زیادہ عہدیداروں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 148ویں یوم پیدائش  پر  ان کو یاد کیا میں اور ملک کے اتحاد میں  ان کے یقین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محکمہ حیوانات اور ڈیری،محکہ کی سیکریٹری  محترمہ الکا اپادھیائے اور سکریٹری محکمہ ماہی پروری، ڈاکٹرابھی لکش لکھی نے کرشی بھون کے احاطے سے حیدرآباد ہاؤس تک راجیندر پرساد روڈ اور اشوکا روڈ کے راستے سے  نکلنے والے ‘رن فار یونٹی’ میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

’اتحاد کے لیے دوڑ’  کا آغاز تمام شرکاء کے ذریعہ راشٹریہ ایکتا دیوس کے عہد کے ساتھ ہوا، اس وعدے کے ساتھ کہ ہماری قوم کی یکجہتی، سالمیت اور اندرونی سلامتی کو برقرار رکھا جائے گا۔

*************

ش ح۔ ج ق۔ رض

U. No.499



(Release ID: 1973341) Visitor Counter : 74