نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وزیر اعظم میری ماٹی میرا دیش مہم کی امرت کلش یاترا کے اختتام کے موقع پر پروگرام میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم ملک بھر سے پروگرام میں شامل ہونے والے ہزاروں امرت کلش یاتریوں سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم نوجوانوں کے لیے ‘میرا یووا بھارت’ (مائی بھارت) پلیٹ فارم لانچ کریں گے
کرتویہ پتھ میں میری ماٹی میرا دیش کے اختتامی پروگرام میں تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی
ملک کے نوجوان ایک بھارت شریسٹھا بھارت کے وژن کو مضبوط کر رہے ہیں: انوراگ سنگھ ٹھاکر
Posted On:
30 OCT 2023 5:33PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 31 اکتوبر 2023 کو شام 5 بجے کے قریب کرتویہ پتھ پر میری ماٹی میرا دیش مہم کی امرت کلش یاترا کے اختتامی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کی اختتامی تقریب بھی ہوگا۔
وزیر اعظم پروگرام کے دوران امرت واٹیکا اور امرت مہوتسو میموریل کا افتتاح کریں گے۔ وہ ملک بھر سے پروگرام میں شامل ہونے والے ہزاروں امرت کلش یاتریوں سے خطاب کریں گے، پروگرام کے دوران، وزیر اعظم ملک کے نوجوانوں کے لیے 'میرا یووا بھارت (مائی بھارت) پلیٹ فارم بھی لانچ کریں گے۔
کرتویہ پتھ پر ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کی گونج
میری مٹی میرا دیش کے اختتامی پروگرام میں ملک کی تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی، جس میں ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے سچے جذبے کا اظہار نظر آتا ہے۔ ملک کے 766 اضلاع کے 7000 بلاکس سے 25,000 سے زیادہ امرت کلش یاتریوں نے حب الوطنی کے گیتوں اور خوبصورت رنگا رنگ ثقافتی رقص پیش کرتے ہوئے کرتویہ پتھ/وجئے چوک پر مارچ کیا۔ ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے نمائندوں نے اپنی ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے امرت کلش سے مٹی اور چاول کو ایک بڑے امرت کلش میں ڈالا جو ہماری عظیم قوم کی کثرت میں اتحاد کا نقشہ پیش کرتا ہے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر بھی جشن میں شامل ہوئے اور امرت کلش میں مٹی ڈالی۔ اس موقع پر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ پچھلے دو سالوں میں ملک نے آزادی کا امرت مہوتسو منایا اور اس کے تحت منعقد ہونے والے لاکھوں پروگراموں میں کروڑوں لوگوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے "میری ماٹی میرا دیش" پروگرام میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی تھی اور ہندوستان کے چھ لاکھ گاؤں میں امرت کلش یاترا کا انعقاد کیا گیا اور ملک کے مختلف کونوں سے مٹی اکٹھی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کا سمندر جو آج کرتویہ پتھ پر جمع ہوا ہے وہ مٹی اور شہیدوں کو سلام کرتے ہوئے آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے نوجوان ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے وژن کو مضبوط کر رہے ہیں۔
ملک گیر امرت کلش یاترا منانے والے دن بھر کے پروگرام میں بے مثال جوش و خروش کے ساتھ ملک کے کونے کونے سے بڑے پیمانے پرلوگوں کی شرکت دیکھنے میں آئی۔ پروگرام میں بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف اور سی آر پی ایف کے ہمارے بہادر سپاہیوں کی بینڈ پرفارمنس شامل رہی۔
میری ماٹی میرا دیش مہم ان بہادر مرد و خواتین کو خراج تحسین ہے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جان قربان کی ہے۔ جن بھاگیداری کے جذبے کے تحت، اس مہم میں ملک بھر میں پنچایت/گاؤں، بلاک، اربن لوکل باڈی، ریاستی اور قومی سطحوں پر منعقد کی جانے والی بہت سی سرگرمیاں اور تقریبات شامل ہیں۔
میری ماٹی میرا دیش مہم کو 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے اختتامی پروگرام کے طور پر منعقد کیا گیا۔ آزادی کا امرت مہوتسو 12 مارچ 2021 کو ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اس سلسلہ میں پرجوش عوامی شرکت کے ساتھ پورے ملک میں دو لاکھ سے زیادہ پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔
مائی بھارت کے بارے میں
میرا یووا بھارت (مائی بھارت) ایک خود مختار ادارے کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے تاکہ ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک مکمل سرکاری پلیٹ فارم کے طور پر خدمت انجام دے سکے۔ ملک کے ہر نوجوان کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، مائی بھارت حکومت کے پورے سپیکٹرم میں ایک قابل عمل میکانزم فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھائے گا تاکہ وہ اپنی خواہشات کو عملی جامہ پہنا سکیں اور‘وکست بھارت’ کی تعمیر میں حصہ لے سکیں۔ ' مائی بھارت کا مقصد نوجوانوں کو کمیونٹی چینج ایجنٹ اورملک کے معمار بننے کی ترغیب دینا ہے اور انہیں حکومت اور شہریوں کے درمیان ’یووا سیتو‘ کے طور پر کام کرنے کے قابل بنانا ہے۔ اس لحاظ سے، 'میرا بھارت' ملک میں 'نوجوانوں کی قیادت میں ترقی' کو بڑا فروغ دے گا۔
*****
ش ح۔ ا گ۔ ج
UNO-467
(Release ID: 1973148)
Visitor Counter : 111