ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ہریانہ، پنجاب، این سی آر – یوپی، این سی آر- راجستھان اور دہلی میں پرالی جلانے کے واقعات گزشتہ 45 دنوں کی مدت (15 ستمبر 2023 سے 29 اکتوبر 2023) میں کم ہو کر 6,391 پر آ گئے ہیں جو 2022 میں اسی مدت میں 13,964 تھے
مرکزی حکومت نے دھان کے بھوسے کے انتظام کے لئے فصل باقیات ا نتظام اسکیم کے تحت 3333کروڑروپے کے فنڈز جاری کئے
سی اے کیوایم نے پنجاب اور ہریانہ کی ریاستی حکومتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پرالی جلانے پر قابو پانے کے لیے تمام احتیاطی اور اصلاحی اقدامات اٹھانے کے لیے پوری ریاستی انتظامی مشینری کو متحرک کریں
Posted On:
30 OCT 2023 3:10PM by PIB Delhi
موجودہ دھان کی کٹائی کے سیزن میں 45 دنوں کی مدت یعنی 15 ستمبر 2023 سے 29 اکتوبر 2023 کے دوران ہریانہ، پنجاب، این سی آر – یوپی، این سی آر- راجستھان اور دہلی میں پرالی جلانے کے کل واقعات 2022میں اسی مدت میں 13,964 سے کم ہو کر 2023 میں 6,391 ہوگئے ہیں اور 2021 میں اسی مدت میں 11,461 سے 2023 میں 6,391 ہوگئے ہیں یعنی بالترتیب 54.2فیصد اور 44.3فیصد کی کمی درج کی گئی ہے ۔
مختلف اسٹیک ہولڈرز کئی اقدامات جس میں بار بار جائزہ اور روزانہ کی نگرانی شامل ہے کے نتیجے میں پچھلے دو سالوں میں پرالی جلانے کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
پنجاب
ان 45 دنوں کے دوران پنجاب میں پرالی جلانے کے کل واقعات جن کا پتہ چلاہے 5,254 ہیں جو 2022 میں 12,112 اور 2021 میں 9,001 تھے۔
رواں سال کے 45 دنوں کے دوران پنجاب میں کھیتوں میں آگ لگنے کے واقعات بالترتیب 2022 اور 2021 کے اسی عرصے کے مقابلے میں بالترتیب 56.6 فیصد اور 41.6 فیصد کم ہیں۔
پنجاب میں، ان 45 دنوں کے دوران، اس سال کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ آگ لگنے کی تعداد 29 اکتوبر کو 1068ریکارڈ کی گئی، جب کہ 2022 میں 28 اکتوبر کو 2,067 اور 29 اکتوبر 2021 کو 1,353 رپورٹ کی گئی ۔
پنجاب کے پانچ اضلاع جہاں پر رواں سال اب تک سب سے زیادہ پرالی جلانے کا پتہ چلا ہے، واقعات کی تعداد درج ذیل ہے:-
امرتسر - 1,060
ترن تارن - 646
پٹیالہ-614
سنگرور-564
فیروزپور-517
ہریانہ
ان 45 دنوں کی مدت کے دوران ہریانہ میں پرالی جلانے کے کل واقعات 1,094 ہیں جو 2022 میں 1,813 اور 2021 میں 2,413 تھے۔
ہریانہ میں 2022 اور 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں کھیتوں میں آگ لگنے کے واقعات بالترتیب 39.7فیصد اور 54.7فیصد کم ہیں۔
ہریانہ میں ان 45 دنوں کی مدت کے دوران، اس سال کے دوران ایک ہی دن میں سب سے زیادہ آگ لگنے کی تعداد2022میں 24 اکتوبر کو 250 اور 2021 میں 15 اکتوبر کو 363 کے مقابلے میں 15اکتوبر کو 127 درج کی گئی ۔
ہریانہ کے وہ پانچ اضلاع جہاں پر رواں سال اب تک سب سے زیادہ پرالی جلانے کا پتہ چلا ہے، ان واقعات کی تعداد اس طرح ہے:-
فتح آباد۔180
کیتھال - 151
امبالہ۔147
جند۔132
کروکشیتر -120
مرکزی حکومت نے اب تک فصل کی باقیات کے انتظام کی اسکیم کے تحت، پنجاب کی ریاستی حکومت، این سی آر ریاستوں اور دہلی کے جی این سی ٹی کو انفرادی کسانوں/ کسٹم ہائرنگ سینٹرز اور کوآپریٹیو کے ذریعے مشینوں کی سبسڈی پر خریداری کے لیے دھان کے بھوسے کے اندرونِ حالت انتظام کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نیز ۔ خارجی صورتحال کی ایپلی کیشنز کی سہولت کے لیے بیلنگ /ریکنگ مشینوں اور سازوسامان کے لئے تقریبا 3,333 کروڑ روپےکے فنڈز جاری کئے ہیں ۔
پنجاب میں دستیاب فصلوں کی باقیات کے انتظام (سی آرایم ) مشینوں کی کل رقم 1,17,672، ہریانہ - 80,071 اور یوپی -این سی آر میں - 7,986 ہیں۔ مزید برآں، پنجاب میں اضافی 23,000 ، ہریانہ میں 7,572 اور اتر پردیش میں 595 سی آرایم مشینوں کی خریداری کے لئے این سی آرکے لیے موجودہ کٹائی کے موسم کے دوران دستیابی کو بڑھانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
ابھی تک، پچھلے سالوں کے مقابلے دھان کی پرالی کو جلانے کے واقعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ تاہم، گزشتہ چند دنوں کے دوران پنجاب میں پرالی جلانے کے واقعات میں اچانک اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں فصل کی کٹائی عروج پر ہوگی۔ صرف 29 اکتوبر کو پنجاب میں پرالی جلانے کے 1,068 واقعات کا پتہ چلا ہے۔
اس لیے پنجاب اور ہریانہ کی ریاستی حکومتوں کو کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ ان این سی آر اور ملحقہ علاقوں (سی اے کیو ایم) نے مشورہ دیا ہے کہ وہ فریم ورک اورایکش پلان کے مطابق پرالی جلانے پر قابو پانے کے لیے تمام احتیاطی اور اصلاحی اقدامات اٹھانے کے لیے پوری ریاستی انتظامی مشینری کو متحرک کریں۔ تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائےکہ مزید توجہ مرکوز کرنے کے لیے حاصل کردہ فوائد ضائع نہ ہوں اور آنے والے دنوں میں رفتار کو برقرار رکھا جائے۔
کمیشن پنجاب اور این سی آر ریاستوں میں پرالی جلانے پر قابو پانے کے لیے ایکشن پلان کے نفاذ کا مستقل بنیادوں پر جائزہ لے رہا ہے۔
کمیشن دھان کی پرالی کو جلانے کے واقعات کی بھی نگرانی کر رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کی ریاستی حکومتوں بشمول چیف سکریٹریوں اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
پرالی جلانے کے واقعات کمیشن کے لیے اسرو کے تیار کردہ معیاری پروٹوکول کے مطابق رپورٹ کیے جاتے ہیں۔
**********
(ش ح۔ا ک ۔ع آ)
U-454
(Release ID: 1973050)
Visitor Counter : 118