کوئلے کی وزارت

ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ نے 10 کروڑ ٹن کوئلہ سپلائی کیا


کوئلے کی سب سے بڑی کان گیورا  سے 3 کروڑ ٹن سے زیادہ کوئلہ سپلائی کیا گیا

اس سال 19 کروڑ70 لاکھ  ٹن  کوئلے کی پیداوار پر توجہ مرکوز کی گئی

Posted On: 30 OCT 2023 1:36PM by PIB Delhi

  کول انڈیا کی  ایک ذیلی کمپنی ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) نے مالی سال 24-2023 کے لیے 10 کروڑ ٹن  (ایم ٹی) کوئلے کی سپلائی کا نشانہ حاصل کیا ہے۔ یہ چھتیس گڑھ کی کمپنی کی طرف سے اپنے قیام کے بعد سے سب سے تیز رفتاری سے 100 ایم ٹی کوئلے کی ترسیل ہے۔ پچھلے سال، ایس ای سی ایل نے اسی مدت میں تقریباً 85 ملین ٹن کوئلہ روانہ کیا تھا اور اس طرح اس مالی سال کے دوران کمپنی نے کوئلے کی سپلائی میں 17.65 فیصد اضافہ درج کیا ہے۔

کوئلے کی کل سپلائی  میں سے، 80فیصدسے زیادہ کوئلہ بجلی کے شعبے  میں چلا گیا کیونکہ کمپنی نے ملک بھر کے بجلی گھروں کو تقریباً 81 ملین ٹن کوئلہ بھیجا۔ آنے والے تہوار وں کے موسم کو ذہن میں رکھتے  ہوئےجب بجلی کی مانگ عروج پر ہوگی ، یہ ایک اہم کامیابی ہے ۔

کوربا  ضلع میں واقع ایس ای سی ایل کے بڑے پروجیکٹوں گیورا، دپکا اور کسمنڈہ نے 100 ملین ٹن کوئلے کی کل سپلائی میں نمایاں تعاون کیا ہے۔  ملک کی سب سے بڑی کوئلے کی کان، گیورا  نے 30.3 ایم ٹی  جبکہ دیپکا اور کسمنڈا نے بالترتیب 19.1 ایم ٹی اور 25.1 ایم ٹی کوئلے  کی سپلائی میں  تعاون کیا ہے۔ کل سپلائی میں تینوں  بڑے پروجیکٹوں کا مجموعی حصہ 74 فیصد سے زائد رہا ہے۔

اس کے علاوہ، ایس ای سی ایل کے کوریا ریوا کول فیلڈ نے بھی ، جہاں زیادہ تر پرانی اور زیر زمین کانیں واقع ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں کوئلے کی سپلائی  میں 20 فیصد اضافہ  درج کرکے قابل ذکر تعاون کیا ہے۔

ایس ای سی ایل، کول انڈیا کی کوئلہ پیدا کرنے والی سب سے بڑی ذیلی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ کمپنی نے 167 ایم ٹی کوئلہ (اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ) پیدا کیا اور مالی سال 2023-2022 میں سی آئی ایل کی کوئلے کی کل پیداوار میں کمپنی کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ تھا۔ اس سال کمپنی نے کوئلے کی 197 ایم ٹی پیداوار کا ہدف  مقرر کیاہے۔

************

ش ح۔  ع م     ۔ م  ص

 (U: 447)

                  



(Release ID: 1973006) Visitor Counter : 80