وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مندوبین میری ماٹی میرا دیش کے اختتامی پروگرام میں شرکت کے لیے قومی راجدھانی پہنچے

Posted On: 29 OCT 2023 7:25PM by PIB Delhi

میری ماٹی میرا دیش کے اختتامی پروگرام کے لیے، 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مندوبینٹرانسپورٹ کے مختلف ذرائع جیسے خصوصی طور پر مخصوص ٹرینوں، بسوں اور مقامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے قومیراجدھانی پہنچ رہے ہیں، تاکہ کرتویہ پتھ/ وجے چوک پر 30 اور 31 اکتوبر کو دو روزہ پروگرام میں حصہ لے سکیں۔ یہ امرت کلشیاتری دو کیمپوں - گڑگاؤں کے دھانچیری کیمپ اور دہلیکے رادھا سوامی ست سنگ بیاس کیمپمیںقیام کررہے ہیں۔

Image

مغربی بنگال کا وفد 31 اکتوبر 2023 کو منعقد ہونے والی میری ماٹی میرا دیش مہم کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے،مٹی کے ساتھ امرت کلش کو لے کر دہلی پہنچا۔

 

Image

میریماٹی میرا دیش مہم کی اختتامی تقریب کے لیے چھتیس گڑھ کا وفد، امرت کلش کے ساتھ۔

 

Image

کرناٹک کا وفد ’میریماٹی میرا دیش‘ مہم کیاختتامی تقریب میںحصہ لینے کے لیےدہلی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن پہنچا۔

 

Image

امرت کلش کے ساتھ گجرات کا وفد دہلی پہنچا۔

 

Image

میریماٹی میرا دیش مہم کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے گوا کا وفد، امرت کلش لے کر، دہلی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن، دہلی پہنچا۔

 

Image

مہاراشٹر کا وفد امرت کلش کے ساتھ میری ماٹی میرا دیش مہم کے اختتامی پروگرام میں شرکت کے لیے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچا۔

 

کل،یعنی 30 اکتوبر کو، ’’میریماٹی میرا دیش‘‘ پر دن بھر کا ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شرکاء امرت کلش یاترا کے اختتامیتقریب میں رسمی لباس میں مارچ کریں گے۔ شرکاء تقریب گاہ میں زون کے مطابق بیچز میں پہنچیں گے۔ ریاست وار پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس میں حب الوطنی کے گیت اور کوریوگراف شدہ ثقافتی رقص کے ریلے کے ساتھ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے نمائندے آئیں گے اور اپنی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقےکے امرت کلش سے مٹی/چاول کو ایک بڑے امرت کلش میں ڈالیں گے، جو کرتویہ پتھ پر ایک بھارت شریشٹھبھارت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ پروگرام صبح 10 بجے شروع ہوگا اور دیر شام تک جاری رہے گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 31 اکتوبر 2023 کو وجے چوک/کرتویہ پتھ پر میری ماٹی میرا دیش مہم کے اختتامی پروگرام سے خطاب کریں گے۔ یہ تقریب میری ماٹی میرا دیش مہم کی امرت کلش یاترا کے اختتام پر منعقد ہوگی، جس میں 766 ضلعوں کے 7000 سے زیادہ بلاکس سے امرت کلش یاتری شرکت کریں گے۔ یہ آزادی کا امرت مہوتسو کی دو سالہ طویل مہم کے اختتام کا بھیموقع ہوگا جو کہ 12 مارچ 2021 کو ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کے لیے شروع ہوا تھا۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے بعد سے پورے ملک میں پرجوش عوامی شرکت کے ساتھ دو لاکھ سے زیادہ پروگرام منعقد ہوچکے ہیں۔

اس پروگرام کے موقع پر خود مختار ادارہ میرایووا بھارت (مائی بھارت) کا آغاز بھیہوگا، جو نوجوانوں کی قیادت میں ترقی پر حکومت کی توجہ مرکوز کرنے اور نوجوانوں کو ترقی کا ’’فعال محرک‘‘ بنانے میں مدد کرے گا۔ اس خود مختار ادارے کا مقصد نوجوانوں کو کمیونٹی کی تبدیلی کے ایجنٹ اور قوم کے معمار بننے کی ترغیب دینا ہے تاکہ وہ حکومت اور شہریوں کے درمیانیوواسیتو کے طور پر کام کر سکیں۔

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ 31 اکتوبر کو ’رن فار یونٹی‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ ’میری ماٹی میرا دیش‘ پروگرام دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میںاختتام پذیر ہوگا۔ اس دن میرایووا بھارت پورٹل بھی لانچ کیا جائے گا۔ یہ ملک کے نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرے گا جہاں وہ ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

 

 

******

شح۔ف ا ۔ م ر

U-NO.431

29.10.2023


(Release ID: 1972882) Visitor Counter : 116