وزارت دفاع

پریزنٹیشن تقریب - سردار کے ایم پنیکر ’این آئی بی‘ مقابلہ مضمون نویسی

Posted On: 28 OCT 2023 10:55AM by PIB Delhi

  چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار نے کمانڈر ایم ارون چکرورتی کو ان کے چیمبر میں ایک مختصر پریزنٹیشن تقریب کے دوران پہلا ’این آئی بی‘(نیوی انٹلیکچوئل بیکن) پیش کیا۔ سی ڈی آر ایم ارون چکرورتی بھارتی بحریہ کے سردار کے ایم پنیکر این آئی بیمقابلہ  مضمون نویسی کے فاتح ہیں جسے نیول کمیونٹی میں پڑھنے ، لکھنے اور سوچنے کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس موقع پر چیف آف پرسنل وی اے ڈی ایم کے سوامی ناتھن اور کموڈور (نیول ایجوکیشن) جی رام بابو بھی موجود تھے۔

یہ ایوارڈ بحری اسٹریٹجک مفکر سردار کے ایم پنیکر کی یاد میں متعارف کرایا گیا ہے جنہوں نے سمندروں اور سمندری امور کی اہمیت کے بارے میں بھارت میں سمندری بیداری / شعور کا احیا کیا۔

(https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1934512)

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 390



(Release ID: 1972383) Visitor Counter : 83