زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
خصوصی مہم 3.0 کے تیسرے ہفتے کے دوران محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی سرگرمیاں
Posted On:
27 OCT 2023 2:07PM by PIB Delhi
محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کی خصوصی مہم 3.0 کے تیسرے ہفتے کے دوران، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے ڈپٹی سکریٹری اور نوڈل آفیسر اور دو انڈر سکریٹریوں کی ایک ٹیم نے ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹینشن، سوائل اینڈ لینڈ یوز سروے آف انڈیا، پی یو ایس اے اور نیشنل سیڈ کارپوریشن، پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ 20 اکتوبر 2023 کوان کے دفاتر کا دورہ کیا جس کا مقصد اس محکمہ کے انتظامی کنٹرول کے تحت ماتحت / منسلک دفاتر اور پی ایس یو کی پیشرفت اور کامیابیوں کا جائزہ لینا تھا۔
ٹیم نے خصوصی مہم 3.0 کے دوران ان تنظیموں کی طرف سے کی گئی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ان دفتر کے احاطے کے ہر کونے کا معائنہ کیا۔
خصوصی مہم 3.0 کے تیسرے ہفتے کی تکمیل تک ایک پی آئی بی نوٹ اور 240 سے زیادہ ٹویٹس اس محکمہ اور اس کے منسلک/ ماتحت/ فیلڈ دفاتر وغیرہ کے ذریعہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز جیسے کہ ٹویٹر، لنکڈ ین، انسٹاگرام، کو، فیس بک، تھریڈز، پبلک ایپ وغیرہ پر جاری کیے گئے ہیں۔
20اکتوبر 2023 کو ختم ہونے والی خصوصی مہم 3.0 کے تیسرے ہفتے کے دوران محکمہ کی پیشرفت / کامیابیاں درج ذیل ہیں:-
نمبر شمار
|
پیرامیٹرز
|
اہداف
|
حصولیابی
|
1
|
صفائی مہم کی سائٹوں کی تعداد
|
1000
|
889
|
2
|
ممبران پارلیامنٹ کی طرف سے زیر التوا ءحوالہ جات کی تعداد
|
42
|
17
|
3
|
زیرالتوا ءعوامی شکایات
|
3537
|
3537 *
|
4
|
زیرالتوا ءپی جی اپیلیں
|
27
|
20
|
5
|
ریکارڈ انتظام
( نظر ثانی شدہ حقیقی فائلیں)
|
21041
|
21041 *
|
6
|
ریکارڈ انتظام
(ختم کی گئیں حقیقی فائلیں)
|
8250
|
8250 *
|
7
|
خالی کرائی گئی جگہ( ایریا مربع فٹ میں)
|
|
14500 مربع فٹ
|
8
|
حاصل شدہ آمدنی(رقم روپے میں)
|
|
روپے 192000/-
|
* عوامی شکایات کو نمٹانے،حقیقی فائلوں کا جائزہ لینے اور پرانی فائلوں کو ختم کرنے میں 100 فیصد سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی
گئیں۔
سرکاری دفاتر میں زیر التواء معاملات کو کم سے کم کرنے کے لیے 14 ستمبر 2023 کو نیشنل میڈیا سینٹر، نئی دہلی میں انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ خصوصی مہم 3.0 شروع کی گئی۔ خصوصی مہم 3.0 کو دو (2) مراحل میں لاگو کیا جا رہا ہے یعنی تیاری کا مرحلہ 15 سے 30 ستمبر 2023 تک اور اصل مرحلہ 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک۔
تیاری کے مرحلے کے لیے، تمام ڈویژن کے نوڈل افسران اور ماتحت / منسلک دفاتر، پی ایس یو، خود مختار اداروں اور ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے انتظامی کنٹرول کے تحت حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈی اے آر پی جی کے رہنما خطوط کے پیرامیٹرز کے مطابق التواء کی نشاندہی کریں۔ 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک اہم / نفاذ کے مرحلے کے دوران ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے زبردست اثرات پیدا کیے گئے۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ ر ب
(U: 349)
(Release ID: 1972060)
Visitor Counter : 72