کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

دواسازی کے محکمہ میں خصوصی مہم 3.0 کے تحت نمایاں پیش رفت ہوئی ہے


تین ہزار نو سو چوبیس دفتری فائلوں کا جائزہ لیا گیا،  820 فائلوں کی چھٹنی کی گئی اور کوڑا کباڑ کی چیزیں بیچنے سے 1,64,570 روپے کی آمدنی ہوئی

Posted On: 27 OCT 2023 2:57PM by PIB Delhi

دواسازی کا محکمہ خصوصی مہم 3.0 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہا ہے۔ جیسے جیسے یہ مہم تیسرے ہفتے میں داخل ہورہی  ہے، محکمہ اور اس کے اداروں نے مقررہ اہداف کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ مہم کے تیسرے ہفتے کی جھلکیاں درج ذیل ہیں:

  • محکمے میں کوئی بین وزارتی حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات، پی ایم او کے حوالہ جات یا ضوابط/پروسیز میں نرمی سے متعلق حوالہ جات زیر التوا نہیں ہیں۔
  • منسلک دفتر (این پی پی اے)، خود مختار اداروں (این آئی پی ای آرز) ، پی ایس یوز (ایچ اے ایل، کے اے پی ایل اور بی سی پی ایل) اور سوسائٹی (پی ایم بی آئی) کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ۔
  • صفائی کے لیے 9643 باہری مقامات کی نشان دہی کی گئی ہے، اب تک 6024 مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح عام لوگوں میں ایک دور رس تاثر پیدا ہوا اور سب کے درمیان صفائی ستھرائی اور صحت مند ماحول کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا ہوئی۔
  • 3924 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور  820 فائلوں کی چھٹنی کی گئی۔
  • ای - کلیننگ کے حصے کے طور پر، 3261  ’پارکڈ‘ ای- فائلز زیر جائزہ ہیں۔
  • کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے سے 1,64,570روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔
  • تیسرے ہفتے میں شروع کیے گئے بہترین طور طریقوں میں سے ایک دفتر کے احاطہ میں نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی کی طرف سے لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج اور میڈی فلو کے ساتھ مل کر بچ جانے والی/غیر استعمال شدہ ادویات کو جمع کرنے کے لیے ایک باکس کی تنصیب کی ہے۔
  • پی آئی بی اور سوشل میڈیا جیسے فیس بک، ایکس (ٹوئیٹر)، یوٹیوب، لنکڈ اِن، انسٹاگرام کے ذریعے اقدامات کی سرگرم نشر و اشاعت اور تشہیر کی گئی۔

محکمہ مہم کے اختتام تک مقررہ اہداف کے حصول کے لیے مصروف عمل ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع ح ۔ م ر

Urdu No. 354



(Release ID: 1972019) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Telugu