امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

موزمبیق سے تور کی بغیر کسی رکاوٹ کے برآمدات کو یقینی بنانے کے لیے، مرکز نے موزمبیق کے ہائی کمشنر کے ساتھ تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا


امور صارفین کے محکمہ کے سکریٹری نے موزمبیق کے بندرگاہوں پر موجود تور کی برآمد کے کھیپ کی جلد منظوری پر زور دیا

تور کی دستیابی کو بڑھانے کی منظوری ہندوستان میں صارفین کے لیے دستیابی اور کفایتی کو یقینی بناتی ہے

Posted On: 27 OCT 2023 2:19PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کے محکمہ کے سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ نے آج موزمبیق کے ہائی کمشنر ارمینڈو اے پریریا کے ساتھ میٹنگ کی، تاکہ تور سے متعلق تجارت اور متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کریں۔

جناب سنگھ نے موزمبیق میں جولائی 2023 سے پروسیجر کی وجہ سے ہونے والی رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا جس کی وجہ سے ملک سے تور کی برآمدات کی ترسیل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے موزمبیق سے تور کی بلارکاوٹ برآمدات کو یقینی بنانے کے لئے ہائی کمشنر سے مداخلت کرنے کی درخواست کی۔ جس طرح حکومت ہند نے درآمدات کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لیے ضروری پالیسی اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں امور صارفین کے سکریٹری نے موزمبیق کے بندرگاہوں پر منظوری کے انتظار میں پڑی تور کی برآمدات کی کھیپ کے بارے میں ارمندو اے پریریا کو واقف کرایا اور تیزی سے منظوری کی ضرورت پر زور دیا۔  انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تور کی تجارت کے لیے دو طرفہ مفاہمت ناموں کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ دونوں ممالک کے پروڈیوسر اور صارفین کے تئیں ہندوستان اور موزمبیق کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

ہائی کمشنر ارمندو اے پریریا نے موزمبیق میں مجموعی زرعی ماحولیاتی نظام کے لیے ہندوستان اور موزمبیق کے درمیان تجارتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تور کی تجارت سے متعلق موجودہ مسائل کو حل کرنے اور موزمبیق سے ہندوستان کو تور کی برآمدات کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات شروع کیے جائیں گے۔

اس موقع پر امور صارفین کے سکریٹری اور موزمبیق کے ہائی کمشنر کے درمیان ہونے والی میٹنگ اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ موزمبیق سے درآمدات کی بلارکاوٹ خدمات آنے والے مہینوں کے دوران تور کی دستیابی میں اضافہ کرے گا اور ہندوستانی صارفین کے لیے دستیابی اور کفایتی امور کو یقینی بنائے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع ح ۔ م ر

Urdu No. 350


(Release ID: 1971970) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu