کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستانی آموں کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے


ہندوستان نے  2023-24  کے پانچ مہینوں (اپریل سے اگست تک) میں 47.98 ملین امریکی ڈالر کی مالیت کے آم کی برآمدات کی

ہندوستان نے گزشتہ سال کے مقابلے 2023-24  میں امریکہ کو بھیجے جانے والے آم میں 19 فیصد کا اضافہ درج کیا

Posted On: 27 OCT 2023 2:26PM by PIB Delhi

زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی برآمدات کی ترقی کی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے)، تجارت و صنعت کی وزارت کی مسلسل کوششوں سے، ہندوستان نے رواں مالی سال (2023-24) کے پہلے پانچ مہینوں میں 47.98 ملین  آم کی برآمدات کرکے آموں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ درج کیا ہے،  جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 40.33 ملین امریکی ڈالر کی مالیت سے 19 فیصد زیادہ ہے۔

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت اور اے پی ای ڈی اے کے تعاون سے، ہندوستان نے 2022-23 میں 48.53 ملین امریکی ڈالر کی مالیت کے 22,963.78  میٹرک ٹن آموں کی برآمدات کی ہے، جبکہ رواں سال 2023-24 (اپریل-اگست) میں، بھارت نے 47.98 ملین امریکی ڈالر کی مالیت کے  27,330 میٹرک ٹن آموں کی برآمدات کی ہے۔ سیزن 2023 میں آموں کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے اپنے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت اور اے پی ای ڈی اے نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ انسپیکشن سروس (اے پی ایچ آئی ایس) کے انسپکٹر کو واشی، ناسک، بنگلور اور احمد آباد میں شعاع ریزی کی سہولیات میں آم کی پیشگی منظوری کے لیے مدعو کیا ہے۔

ہندوستان نے امریکہ کو ہندوستانی آموں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ درج کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ہندوستان نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں  2043.60میٹرک ٹن بھارتی آم امریکہ کو برآمد کیے ہیں۔

امریکہ کے علاوہ، متعلقہ اتھارٹیز کی مسلسل کوششوں سے، ہندوستان نے جاپان کو 43.08 میٹرک ٹن آم، نیوزی لینڈ کو 110.99 میٹرک ٹن آم، آسٹریلیا کو  58.42 میٹرک ٹن آم اور جنوبی افریقہ کو  4.44 میٹرک ٹن آم برآمد کیے ہیں جو کہ ہندوستان سے آم برآمد کئے جانے والے ممالک میں سے ایک نیا ملک ہے۔

اس کے علاوہ، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت اور اے پی ای ڈی اے نے مشترکہ طور پر جنوبی کوریا سے انسپکٹرز کو وہاں کی برآمدات کے لیے آموں کی پیشگی منظوری کی خاطر مدعو کیا ہے۔ اس سے ہندوستان کو ڈائریکٹوریٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، کورنٹائن اور اسٹوریج (ڈی پی پی کیو ایس)، انڈیا اور اینیمل اینڈ پلانٹ کورنٹائن ایجنسی (اے پی کیو اے)، جنوبی کوریا کی مشترکہ نگرانی میں مجاز ویپور ہیٹ ٹریٹمنٹ فیسیلٹی میں صفائی ستھرائی کے بعد 18.43 میٹرک ٹن آم برآمد کرنے کی اجازت ملی ہے۔

2022-23 میں آموں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سیزن 2023 میں، ہندوستان نے ایران، ماریشس، جمہوریہ چیک اور نائیجیریا جیسے نئے ممالک کا انتخاب کرکے 41 ممالک کو آم برآمد کیے ہیں۔

اے پی ای ڈی اے نے اپنی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی آموں کی نمائش کی خاطر سیول فوڈ اینڈ ہوٹل شو میں بھی شرکت کی۔ ہندوستان کی آزادی کے  75 سال کی یاد میں (آزادی کا امرت مہوتسو)، اے پی ای ڈی اے نے بحرین کو آم کی 75 مشرقی اقسام کی برآمد میں سہولت فراہم کی۔ اس کھیپ میں ہندوستان کے مشرقی علاقے سے 5 جی آئی ٹیگ شدہ اقسام شامل تھیں۔

مزید یہ کہ، اے پی ای ڈی اے نے ہندوستانی آموں کی برآمد کو فروغ دینے اور اس میں اضافہ کے لیے متعلقہ ممالک کے مشن آف انڈیا کے ساتھ سرگرم تعاون سے آم کے فروغ کے پروگرام یا میلے کا اہتمام کیا۔

اے پی ای ڈی اے نے ہندوستانی سفارت خانہ کے ساتھ مل کر برسلز میں ہندوستانی آموں کے لیے آم چکھنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ شو میں آم کی چار مختلف اقسام جیسے امرپالی، بنگناپلی، کیسر اور ہم ساگر کی نمائش کی گئی تھی۔ شرکاء کو آم کی تمام اقسام کے ساتھ تیار کردہ پکوان پیش کیے گئے جن میں آم کی لسی اور آم کی کھیر شامل تھی۔

اس کے علاوہ، اے پی ای ڈی اے نے مختلف بین الاقوامی منڈیوں میں ہندوستانی آموں کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے 2023 میں مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ملیشیا میں اے پی ای ڈی اے کی طرف سے ہائی کمیشن آف انڈیا، کوالالمپور کے تعاون سے آم کے فروغ کا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں آموں کی کیسر اور بنگناپلی اقسام کی نمائش کی گئی۔

اس کے علاوہ، اے پی ای ڈی اے نے افغانستان میں آموں کے فروغ کے پروگرام کے لیے آموں کی کھیپ کابل میں ہندوستان کے سفارت خانہ کو فراہم کی۔ اسی طرح کا ایک شو کویت میں بھی اے پی ای ڈی اے نے ہندوستان اور کویت کے سفارت خانوں کے تعاون سے منعقد کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع ح ۔ م ر

Urdu No. 351



(Release ID: 1971969) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu