امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یکم نومبر 2023 سے، بولی دہندگان اوپن مارکیٹ سیل سکیم (گھریلو) کے ذریعے 200 ایم ٹی  گندم خرید سکتے ہیں


فی ای-نیلامی  پیش کی گئی گندم کی کل مقدار بھی 2 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 3 ایل ایم ٹی ہو گئی

گندم کے ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے 1627 چیک کیے گئے

Posted On: 27 OCT 2023 2:18PM by PIB Delhi

کھلی منڈی میں گندم کی دستیابی کو بڑھانے اور گندم کی قیمتوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے، یکم نومبر  2023سے نافذ العمل، اوپن مارکیٹ سیل اسکیم (گھریلو) [او ایم ایس ایس (ڈی)] کے تحت زیادہ سے زیادہ مقدار جو بولی لگانے والا خرید سکتا ہے اسے 100 ایم ٹی سے بڑھا کر 200 ایم ٹی کر دیا گیا ہے اور پورے ہندوستان میں فی ای-نیلامی میں پیش کی گئی کل مقدار کو2 ایل ایم ٹی سے  بڑھا کر 3 ایل ایم ٹی کر دیا گیا ہے۔

بازار میں مداخلت کی غرض سے چاول، گیہوں اور آٹے کی خوردہ قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت ہند کے اقدام کے ایک حصے کے طور پر، گندم اور چاول دونوں کی ہفتہ وار ای- نیلامی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 2023-24 کی18ویں ای نیلامی 26اکتوبر2023 کو ہوئی تھی۔ ملک بھر میں 444 ڈپووں سے 2.01 ایل ایم ٹی گندم کی مقدار پیش کی گئی۔

ای نیلامی میں 2763 پینل میں شامل خریداروں نے گندم کے لیے حصہ لیا۔ اور 1.92 ایل ایم ٹی گندم 2318 کامیاب بولی دہندگان کو فروخت کی گئی۔

پورے ہندوستان میں 2150 روپے فی کونتل  کی ریزرو قیمت کے مقابلے  ایف اے کیو گندم کے لئے  اوسط وزنی اوسط فروخت قیمت 2251.57 روپے فی کونتل تھی جبکہ یو آر ایس گندم کی اوسط فروخت قیمت 2125 روپے فی کونتل کی ریزرو قیمت کے مقابلے 2317.85 روپے فی کونتل  تھی۔

ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے تاجروں کو او ایم ایس ایس (ڈی) کے تحت گندم کی فروخت کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے اور جن پروسیسرز نے او ایم ایس ایس (ڈی)کے تحت گندم خریدی ہے ان کی فلور ملوں پر باقاعدہ چیک/معائنے بھی کیا جا رہےہیں۔ 26اکتوبر23 تک ملک بھر میں 1627 چیک کیے جا چکے ہیں۔

 

************

ش ح۔ ا ک ۔  ر ب

 (U: 348)


(Release ID: 1971966) Visitor Counter : 125


Read this release in: Hindi , Odia , English , Telugu