جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت میں تیسری خصوصی مہم کا اہتمام
Posted On:
26 OCT 2023 6:43PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے اپنے دو سركاری زمرے كے اداروں انڈین رینیو ایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (ایریڈا) اور سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی) اور تین خود مختار اداروں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی (این آئی ایس ای)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ونڈ انرجی (این آئی ڈبلیو ای) اور سردار سوارن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایو انرجی (ایس ایس ایس این آئی بی ای) کے ساتھ 2 سے 21 اکتوبر 2023 کے دوران تیسری خصوصی مہم کے تحت صفائی کی مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔ حکومت کی جانب سے سوچھتا کو بہتر بنانے اور زیر التوا ریفرینسیز کو نمٹانے کے لیے یہ مہم 2021 اور 2022 میں اسی موضوع پر چلائی جانے والی خصوصی مہموں کی طرز پر چلائی جا رہی ہے۔ تیسری خصوصی مہم میں سروس ڈیلیوری کے ذمہ دار میدانی اور آؤٹ اسٹیشن دفاتر یا جن کے پاس پبلک انٹرفیس ہے ان پر توجہ دی جا رہی ہے۔
وزارت نے دفتر کے احاطے میں صفائی کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا ہے۔ ان میں كباڑ کو ضائع کرنا؛ پرانے ریکارڈ، اسٹیشنری وغیرہ کو ختم کرنا؛ معزز ارکان پارلیمنٹ كے ریفرینسیز، پارلیمانی یقین دہانیوں، ریاستی حکومتی ریفرینسیز، عوامی شکایات اور پی ایم او ریفرینسیز؛ ریکارڈ مینجمنٹ؛ دفتر کی اٹی پڑی جگہوں كو خالی کرنا اور ضابطوں اور طریقِ عمل كو آسان بنانا شامل ہیں۔
2 - 21 اکتوبر 2023 کے دوران منعقد ہونے والی تیسری خصوصی مہم کے ابتدائی تین ہفتوں میں حاصل کردہ کامیابیاں حسب ذیل ہیں۔
- ارکان پارلیمنٹ کے 19 ریفرینسیز، 62 عوامی شکایات اور 2 پی ایم او کے ریفرینسیز نمٹائے گئے۔
- 7صفائی مہمات چلائی گئیں۔
- 1,680 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 162 کو ختم کیا گیا۔
- 1,699 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 109 ای فائلیں بند كی گئیں۔
- عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں کو نمٹانے کے حوالے سے 100فی صد اہداف حاصل کیے گئے۔
- كباڑ کو ٹھکانے لگانے اور فائلوں کو ختم کر كے تقریباً 250 مربع فٹ جگہ نكالی گئی۔
******
U.No:318
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1971690)
Visitor Counter : 97