بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کل انڈین میری ٹائم یونیورسٹی، چنئی کے آٹھویں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کریں گی
جناب سربانند سونووال کیمپس میں 27 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
Posted On:
26 OCT 2023 5:30PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو اور تمل ناڈو کے گورنر جناب رویندر نارائن روی کل انڈین میری ٹائم یونیورسٹی (آئی ایم یو) ، چنئی کے آٹھویں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب کا آغاز آئی ایم یو - جس کا صدر دفتر چنئی میں ہے،کے یونیورسٹی کیمپس میں ہوگا۔آئی ایم یو کو 14 نومبر 2008 کو ایک مرکزی یونیورسٹی کے طور پرقائم کیا گیا تھا۔اس یونیورسٹی میں سات وراثتی اداروں کو ضم کیا گیا تھا تاکہ معیاری بحری تعلیم، تربیت اور تحقیق فراہم کی جاسکے۔
اس تقریب کے دوران ہونہار طلباء کوسونے کے 10 تمغوں اورچاندی کے 10 تمغوں سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ آئی ایم یو کے چھ کیمپسز کے چاروں اسکولوں کے ساتھ ساتھ آئی ایم یو کے الحاق شدہ اداروں کے 1,944 طلباء اپنی ڈگریاں حاصل کریں گے۔ کل 245 امیدوار ذاتی طور پر ڈگریاں حاصل کریں گے۔ اس میں دو پی ایچ ڈی اسکالرز اور ایک ایم ایس (بذریعہ تحقیق) اسکالرشامل ہیں۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر اور آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اس تقریب کے دوران جناب سونووال 6.8 کروڑروپے کی مالیت کی انوویشن لیب اور 21.25 کروڑ روپئے مالیت کے ایڈمن بلاک 'سی' کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
اس تقریب میں شرکت کرنے والے دیگر معززین میں جنوبی چنئی سے ممبرپارلیمنٹ ڈاکٹر ٹی سماتھی تھامیزاچی تھنگاپانڈیان بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت اور سیاحت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب شری پد نائک، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر،تملناڈو سرکار کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر کے پونموڈی،تمل ناڈو کے چنئی، تمل ناڈو میں انڈین میری ٹائم یونیورسٹی کے چانسلر جناب پی شنکر، آئی اے ایس (ریٹائرڈ) شامل ہیں۔
************
ش ح۔ع م ۔ف ر
(U: 312 )
(Release ID: 1971610)