وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے بطور مہمان خصوصی قومی تعلیمی پالیسی،این ای پی-2020 کے نفاذ کے بارے میں مرکزی مغربی زون کے وائس چانسلرز کی کانفرنس سے خطاب کیا


یہ کانفرنس، کثیر موضوعاتی تعلیم کے بہترین طور طریقوں، ایک سے زیادہ  مرتبہ اسکول میں داخلے اور اسکول سے باہر نکلنے اور مساوی مواقع کی ترقی کی راہ ہموار کرے گی –جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 26 OCT 2023 4:34PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے بطور مہمان خصوصی قومی تعلیمی پالیسی-2020 کے نفاذ کے بارے میں مغربی زون کے وائس چانسلرز کی کانفرنس سے خطاب کیا۔ گجرات کے وزیراعلی جناب بھوپیندر پٹیل؛ گجرات سرکار کے وزیر صحت اور خاندانی بہبود اور طبی تعلیم، اور اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم، قانون، انصاف، قانون سازی اور پارلیمانی امور ، جناب رشیکیش پٹیل؛ وزیر مملکت، پارلیمانی امور، پرائمری، سیکنڈری اور بالغ تعلیم، اعلیٰ تعلیم، حکومت گجرات، جناب پرفل پنشیریابھی  اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011KDY.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے قومی تعلیمی پالیسی، این ای پی 2020 کے زمینی نفاذ کو تیز کرنے کے لیے اس زونل سطح کی پہلی کانفرنس کے انعقاد کے لیے حکومت گجرات اور مہاراجہ سایا جی راؤ یونیورسٹی آف بڑودہ کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ این ای پی 2020 کے نفاذ کی غرض سےاس کے طریقہ کار ، نقش راہ اور حکمت عملیوں  کی وضاحت کرنے والا یہ سفر،جو 2022 میں گنگا کے کنارے کاشی میں شکشا سماگم میں شروع ہوا تھا اور نرمدا کے سطح مرتفع پر منعقد ہونے والی آج کی زونل کانفرنس، ہندوستان کے روشن مستقبل کی تراش خراش میں ایک واضح کردار ادا کرے گا۔

بھارتیہ بھاشا، بھارتی گیان پرمپرا، ہنر مندی، روزگار اور کاروبار اور صنعت کاری سے متعلق تعلیم این ای پی کے ترجیحی  میدان ہیں۔ انہوں نے اپنے اس  اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ زونل کانفرنس ایک نئے کلچر اور رواج کی ترقی کی راہ ہموار کرے گی اوراین ای پی کے موثر نفاذ کے ذریعے کثیرموضوعاتی تعلیم کے بہترین طریقوں، اسکولوں میں متعدد مرتبہ  داخلے اوراس سے باہر نکلنے اور سب کے لیے مساوی مواقع فراہم کرے گی۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ زونل کانفرنس این ای پی کے کئی ترجیحی شعبوں پر غور و خوض کر رہی ہے، خاص طور پر تعلیم کے معیار، تعلیم میں ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام، تعلیم میں تحقیق، اختراعات اور صنعت کاری، بھارتیہ گیان پرمپرا اورتعلیم کوبین  الاقوامی سطح تک لے جانا اس میں شامل ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہاں سے نمودار ہونے والے اور پھلنے پھولنے والےنقطہ نظر، خیالات اور روڈ میپ، نقش راہ ، بہترین طور طریقوں اور کیس اسٹڈی کے مجموعے میں تبدیل ہو جائیں گے اور این ای پی کے نفاذ کے لیے یکساں طریقہ کار کی راہ ہموار کرنے کے لیے کالج کی سطح پر منتقل کیے جائیں گے۔

اس کانفرنس کے دوران، کئی تکنیکی اجلاس منعقد کیے گئے جن میں معیاری تعلیم اور حکمرانی تک رسائی پر پینل مباحثے، اعلیٰ تعلیم؛ سماجی و اقتصادی طور پر پسماندہ گروہوں (ایس ای ڈی جیز) کے مساوی اور جامع تعلیم کے مسائل؛ تعلیم اور ہنر مند مستقبل کی افرادی قوت کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا؛ ہنر مندی، صنعت کے ساتھ روابط اورروزگارفراہم کرنے کی صلاحیت اور گنجائش، مستقبل کے تقاضوں کے مطابق افرادی قوت کو ہنر مند بنانا، ہنرمندی کو مربوط کرکے جامع تعلیم فراہم کرنا اورعلم و دانش کے متعلق بھارتی نظام شامل ہیں ۔

یو جی سی کے پروفیسر ایم جگدیش کمار؛ اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین ، پروفیسر ٹی جی  سیتارام؛ مہاراجہ سیا جی راؤ یونیورسٹی آف بڑودہ کے وائس چانسلر پروفیسر وجے کمار سریواستو؛ ڈاکٹر ہس مکھ آدھیا؛ دیگر معززین اور ممتاز شخصیات، وائس چانسلرز  صاحبان اور ناموراورسرکردہ  ماہرین تعلیم  بھی اس کانفرنس میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LQ3P.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OX5I.jpg

بعد میں دن کے آخر میں، مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کیوڑیا میں معروف مجسمہ اتحاد کا دورہ کیا اور اسے شان، فخر، اتحاد، امن اور شکرگزاری کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’آئرن مین آف انڈیا‘ یعنی بھارت کے مرد  آہن اور ان کی مدبرانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، اسٹیچو آف یونٹی — دنیا کی سب سے اونچی یادگار تمام سیاحت کے شوقین افراد کے لیے دیکھنے کاایک لازمی مقام ہے ۔

 

************

ش ح۔ع م   ۔ف ر

 (U: 306 )



(Release ID: 1971576) Visitor Counter : 65