وزارت دفاع
خصوصی سوچھتا مہم 3.0: وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ساؤتھ بلاک میں وزارت دفاع کے سیکرٹریٹ میں صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا
ملازمین پر زور دیا کہ وہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے لیے کام کی جگہ کوصاف ستھرا رکھنے کویقینی بنائیں
Posted On:
26 OCT 2023 12:42PM by PIB Delhi
وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سوچھتا کو روزمرہ کی عادت میں شامل کرنے کی خاطر حکومت کی مسلسل کوششوں کے ایک حصے کے طور پر 26 اکتوبر 2023 کو نئی دہلی کے ساؤتھ بلاک میں وزارت دفاع (ایم او ڈی) کی سیکریٹریٹ میں صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔ وزیردفاع نے ملازمین کے ساتھ بات چیت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ کام کی جگہ پر بہترین صاف ستھرائی برقرار رکھنے کے خاطر ہر ہفتے ، چند گھنٹے شرمدان میں انفرادی تعاون کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صاف ستھرا اور کچرے سے پاک کام کی جگہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے ۔ انہوں نے سوچھتا ویروں کی بھی عزت افزائی کی جن کی انتھک کوششیں وزارت دفاع میں سوچھتا ابھیان کے کامیاب انعقاد کی ذمہ دار ہیں۔
وزارت دفاع میں خصوصی مہم 3.0 کا آخری اور اس سے پہلے والا ہفتہ پورے بھارت میں سوچھتا ابھیان کے ساتھ منایا گیا ۔ اس مہم کا زیادہ زور دستیاب وسائل کے مفید استعمال اور کباڑ کو فروخت کرنے سے رینویو حاصل کرنےپر رہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزارت نے ساوتھ بلاک میں کباڑ کے فرنیچر اور فوٹو کاپی مشینوں جیسی آئی ٹی کے خراب اور فرسودہ اشیا کا کباڑ فروخت کرکے 5.34 لاکھ روپئے کا مالیہ حاصل کیا ہے۔ خراب اور فرسدہ گاڑیوں کی نیلامی کے ذریعہ 55 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا ہے۔
صفائی کے اس جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایک سابقہ غیر استعمال شدہ کمرے کو کچرے سے صاف کیا گیا اور جاری خصوصی مہم 3.0 کے دوران اس کی تزئین و آرائش کی گئی اور اسے 'لیڈیز ریسٹ روم' میں تبدیل کر دیا گیا جہاں ملازمین لنچ بریک کے دوران خود کو تازہ دم کر سکتے ہیں۔ وزیردفاع نے ساؤتھ بلاک کی دوسری منزل پر ’لیڈیز ریسٹ روم‘ کا افتتاح کیا۔ خاتون ملازمین نے اس مثبت اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا جس کی تقلید دوسرے بھی کرسکتے ہیں۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے گراؤنڈ فلور پر کمرہ نمبر 88 کا بھی دورہ کیا جس کی تزئین و آرائش کی جاری ہے۔ کمرہ اب تک کباڑکے جمع ہونے کی وجہ سے غیر استعمال شدہ پڑا تھا اور اب اس کمرے کو صاف کردیا گیا ہے۔
************
ش ح۔ و ا ۔ م ص
(U: 292 )
(Release ID: 1971350)
Visitor Counter : 100